خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 707
خطبات طاہر جلد ۱۲ 707 خطبه جمعه ۱۰ستمبر ۱۹۹۳ء الله بڑھیں جتنی آپ خدمت کی توفیق پائیں گے یا درکھیں اتنا ہی آپ محمد رسول اللہ ﷺ اور اس زمانے میں آپ کی تائید میں قائم کئے جانے والے امام مسیح موعود کے زیر احسان ہوتے چلے جائیں گے۔ان پر احسان نہیں کر سکتے۔پس اس کا جواب کیا ہے؟ اس کا جواب کثرت سے درود پڑھیں۔محمد رسول اللہ اللہ پر بھی درود پڑھیں اور آپ کی حقیقی جسمانی اور روحانی آل پر بھی درود پڑھتے رہیں۔تاکہ ان احسانات کا بدلہ اتارنے کی تمنا کچھ حد تک پوری ہو جائے۔درود کے ذریعے بھی آپ احسان نہیں اتار سکتے یا درکھیں۔درود کے ذریعے احسانات کا ایک شعور دل میں پیدا ہوتا ہے جو آپ کو عزت نفس عطا کرتا ہے اور یہ ایک عظیم الشان مضمون ہے جس کے نتیجے میں انسان کے اخلاق سدھرتے چلے جاتے ہیں اور وہ زیادہ معزز ہوتا چلا جاتا ہے۔پس آخر پر اس نصیحت کے ساتھ اس خطبے کو ختم کرتا ہوں ان معنوں میں جن معنوں میں میں نے تفصیل بیان کی ہے، کثرت کے ساتھ خدمت دین کریں اور خدمت دین کے ساتھ خدمت بنی نوع انسان کریں۔بنی نوع انسان کی خدمت میں سب سے اول خدمت یہ ہے کہ ان کو خدا تعالیٰ کی راہ کی طرف بلائیں اور جتنی بھی خدمت کی توفیق پائیں۔یادرکھیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا ابدی احسان ہے جو آپ کی ذات پر ہے اور اس احسان کا بدلہ تو آپ نہیں چکا سکتے ، اس احسان کا شعور زندہ رکھنے کے لئے آپ کثرت سے درود پڑھا کریں۔یہ درود بھی پھر آپ پر مزید احسانات کی بارش بن کر برستا رہے گا۔آپ کے اور آپ کی نسلوں کے مقدر سنوارتا چلا جائے گا۔خدا اس کی ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔(امین)۔باقی انشاء اللہ تعالیٰ جو اختتامی خطاب ہے اس میں اس مضمون کے سلسلے میں باتیں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔