خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 576 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 576

خطبات طاہر جلد ۱۲ 576 خطبہ جمعہ ۳۰ / جولائی ۱۹۹۳ء وہ قرآن کریم کی اشاعت، اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے نشانات کے بیان تعلیم کتاب اور تعلیم حکمت میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے رنگ اختیار کرے۔اگر یہ نہ ہو تو آخرین اولین سے مل نہیں سکتے۔اس مضمون کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وه ایسے علم والا ہے جو طاقت رکھتا ہے۔عزیز اس غالب اور معزز وجود کو کہتے ہیں جو صاحب علم ہو اور اس کے علم کا اس کی عزت سے اس کے غلبے سے تعلق ہو۔پس خدا علیم بھی ہے اور خدا غالب بھی۔خدا عزتوں والا بھی اور عزتوں والا جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور وہ حکیم ہے۔وہ جانتا ہے کہ کس وقت کسی زمانے کی ضرورت کیسے پوری کی جائے گی۔اس کے بعد فرمایا ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ تَشَام یہ اللہ کا فضل ہے کہ آخرین میں ایک ایسی جماعت پیدا کی جائے گی جو اولین سے جاملے گی اور یہ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔کسی منطق کا نتیجہ نہیں، کسی دلیل کے نتیجے میں کسی قوم کے استحقاق کے بات نہیں ہو رہی، دلیل کے نتیجے میں کسی قوم کے استحقاق کا بیان کہ ہاں دیکھو یہ قوم اس قابل ہوگئی ہے کہ اسے یہ انعام ملے اس کو فضل نہیں کہا جاسکتا۔فضل کہتے ہیں مالک کی طرف سے عطا کو۔ایسا مالک جو اپنے اموال پر ہر اس چیز پر جس پر اسے تصرف ہے اتنا کامل تصرف رکھتا ہے کہ کوئی قانون اس کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتا۔جس کو چاہے جب چاہے جو دے دے۔کوئی سوال نہیں اٹھ سکتا کہ کیوں ایسے کیا ہے؟ فرمایا ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ تَشَاءُ یہ ایسے فضل کی بات ہم کر رہے ہیں جسے اللہ جب چاہے گا جسے چاہے گا دے گا۔کوئی اس کے فضل کے ہاتھ کو روک نہیں سکتا۔وَاللهُ ذُو الفَضلِ الْعَظیم اور اللہ تعالی بہت ہی بڑے فضلوں والا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ جس فضل کی بات ہوئی ہے آخرین میں ہو کر اولین سے جاملو گے۔یہ بہت ہی عظیم الشان فضل ہے اتنا عظیم الشان فضل ہے کہ خدا کے ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ہونے کا مضمون اس سے ابھرتا ہے۔پس سورہ جمعہ میں جو کچھ بیان فرمایا جوخوشخبریاں دیں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان خوشخبریوں کی مظہر ہے۔آج جماعت احمدیہ کی صورت میں وہ آخرین پیدا ہو رہے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے جانے والے اس مہدی مسعود نے اولین سے ملایا اور یہ بات کہ ایک