خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 549
خطبات طاہر جلد ۱۲ 549 خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۳ء انتظامیہ کی جان پیجہتی ہے، جماعت کا خلیفہ وقت سے قلبی رشتہ ہے، جلسہ کے مہمانوں اور میز بانوں کو نصائح (خطبہ جمعہ فرموده ۲۳ / جولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ UK کے جلسہ سالانہ میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔اگر چہ ہم اس جلسہ سالانہ کو ہمیشہ جلسہ سالانہ یوکے کے نام سے ہی یاد کرتے ہیں مگر میری عارضی ہجرت کے بعد سے چونکہ یہی وہ جلسہ ہے جس میں باقاعدہ جماعت کی نمائندگی میں تمام دنیا سے لوگ آ کر شامل ہوتے ہیں اور جس میں خلیفہ وقت کی حاضری ویسی ہی ہوتی ہے جیسے پرانے مرکزی جلسوں میں ہوا کرتی تھی اس لئے عملاً اللہ تعالیٰ نے جماعت۔U۔K کو یہ سعادت بخشی ہے کہ جلسہ سالانہ مرکزیہ کی نمائندگی میں یہاں ایک جلسہ منعقد ہوتا ہے جو اپنے آداب، اپنے اسلوب ،اپنے طریق اور مزاج کے لحاظ سے سب سے زیادہ مرکزی جلسہ سالانہ کے مشابہ ہوتا ہے اور یہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے جو انتظامی ڈھانچے دن بدن مستحکم ہوتے چلے جارہے ہیں انہی کے نمونے پکڑ کر تمام دنیا کی جماعتوں میں قادیان کی طرز پر جلسہ سالانہ کے انتظام ہورہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ نظام پھیلتا چلا جا رہا ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہی ہدایت اور الہام کے مطابق جلسہ سالانہ کی جو بنیاد ڈالی تھی اس میں انتشار کا ایک پہلو یہ دکھائی دیتا ہے کہ وہ ایک جلسہ ایک جلسہ نہیں رہا بلکہ ہیں، پچھیں ہمیں جلسوں میں تقسیم ہو گیا اور وہ وقت دور نہیں کہ ایک سو تیں چونتیس ممالک