خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 512
خطبات طاہر جلد ۱۲ 512 خطبہ جمعہ ۲ / جولائی ۱۹۹۳ء دوسری زبانوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، انشاء اللہ تعالیٰ۔رفتہ رفتہ اب جماعت کے کاموں کے دائرے بہت پھیلتے جا رہے ہیں۔اسی نسبت سے زیادہ خدمت گاروں کی ضرورت ہے اور یہ بھی اللہ کا احسان ہے کہ خدمت کا جذبہ بہت بڑھ رہا ہے۔کثرت کے ساتھ نو جوان خدمت کے میدانوں میں آگے آرہے ہیں۔نام پیش کر رہے ہیں۔کہتے ہیں ہم سے بھی کچھ کام لو، ہم سے بھی کچھ کام لو۔سب اللہ کے کام ہیں ، ہماری کوششوں کا کچھ دخل نہیں اسی کا احسان ہے۔خدا کرے کہ یہ احسان کا دور ہمیشہ بڑھتا پھیلتا اور پھر پھولتا اور پھلتا چلا جائے۔آمین ( یہ ریڈیو 16MB ہے اور Digital frequancy 17765 ہوگی جس پر خطبہ نشر ہوا کرے گا۔)