خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 471 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 471

خطبات طاہر جلد ۱۲ 471 خطبه جمعه ۲۵ / جون ۱۹۹۳ء ,, دن سال کے برابر ہوتے ہیں ، رسول کریم یا اللہ کی عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا اور جماعت کا ایک سنگ میل عبور کرنا ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ جون ۱۹۹۳ء بمقام نارتھ کیپ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کا جمعہ ہم ناروے کے انتہائی شمالی مقام جسے یہاں نارتھ کیپ کہا جاتا ہے اور انگریزی میں North Cape کے نام سے مشہور ہے وہاں ادا کر رہے ہیں۔یہ مقام اوسلو سے بچھپیں سو (2500) کلومیٹر دور یعنی 1550 میل دور شمال کی طرف واقع ہے اور نارتھ پول سے 2110 کلومیٹر یعنی 1308 میل جنوب میں واقع ہے اور یہ تمام علاقہ جو North Cape سے اردگرد کا علاقہ ہے اس میں اس وقت تین مہینے کا دن چڑھا ہوا ہے اور اس علاقے میں تین مہینے تک سورج غروب نہیں ہوتا اسی طرح سردیوں میں اس علاقے میں تین مہینے کی رات آجاتی ہے۔یہ وہ جگہ ہے جو یورپ کا انتہائی شمالی خشکی کا مقام ہے اور گرین لینڈ جزیرے میں بھی جو آباد حصہ ہے اس سے بھی زیادہ شمال کی طرف واقع ہے۔یہ جمعہ ہمارے لئے ایک غیر معمولی تاریخی حیثیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یہاں جمعہ ادا کرتے ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی ایک پیشگوئی یاد آتی ہے جس کا ظہور تو ایک لمبے عرصہ سے ہو چکا ہے لیکن بعض پہلوؤں سے وہ ابھی تشنہ تکمیل تھی اور آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے اس قافلے کو یہ عظیم تاریخی سعادت نصیب ہو رہی ہے کہ اس پہلو سے بھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ