خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 401 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 401

خطبات طاہر جلد ۱۲ 401 خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء سیکر ٹریان تربیت اور دعوت الی اللہ کو نصائح اے جماعت احمد یہ تمام دنیا کے انسانوں کو تم نے کے قدموں میں ڈالنا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء بمقام جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور یہ چودھواں سالانہ اجتماع ہے۔اس کے ساتھ ہی آج مجلس انصار اللہ عزیز آباد کراچی کا بھی ایک اجتماع ہو رہا ہے اور انہوں نے فیکس کے ذریعے یہ درخواست کی ہے کہ اس اجتماع میں ہمیں بھی مخاطب کریں اور ہمیں بھی پیش نظر رکھیں۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ کا خاص تعلق جماعت احمدیہ سے رکھ دیا ہے اور جمعہ کے لفظ میں جتنے بھی جمع ہونے کے مفاہیم شامل ہیں ، جتنے معنی بھی جمع کے پائے جاتے ہیں آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ پر وہ پوری طرح اطلاق پارہے ہیں۔یہ وہ جماعت ہے جسے پیشگوئیوں کے مطابق پہلوں سے ملایا گیا، یہ وہ جماعت ہے جس میں تمام عالم کو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے وہ صلاحیتیں عطا فرمائی گئیں اور آسمان سے وہ قوت بخشی گئی۔جس کے نتیجے میں یہ عظیم الشان کام حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ کے یہ عاجز غلام اور دیوانے سرانجام دیں گے۔یہ وہ جماعت ہے جسے ہر جمعہ تمام