خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 342 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 342

خطبات طاہر جلد ۱۲ 342 خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۳ء یہ تین باتیں ہیں جو میرے نزدیک مجلس شوریٰ میں برکت پیدا کرنے کے لئے اور روحانی طور پر مجالس شوریٰ کو زندہ کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ہر مشورہ دینے والا استغفار کے ساتھ حاضر ہو یعنی وضو کر لے، ہر مشورہ دینے والا اپنی نیکیوں کو چمکائے اور خدا کے حضور سجدہ ریز ہو اور زینت لے کر خدا کے حضور حاضر ہو اور ہر مشورہ دینے والا جب کچھ مشورے دے بیٹھے تو پھر یہ عرض کرے کہ ہم نے مشورہ دے دیا ماننے والے مانیں یا نہ مانیں ہم راضی ہیں۔ہم نے جو کچھ حاضر کرنا تھا کر دیا۔اس روح کے ساتھ اگر آپ مجالس شوریٰ میں شامل ہوا کریں اور اُن کی اعلیٰ اقدار کو زندہ رکھیں گے۔تو میں یقین رکھتا ہوں کہ مجالس شوری جماعت کی اقدار کی حفاظت کریں گی ، جماعت کی ہمیشہ کی زندگی کی ضامن بن جائیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔(امین)