خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 200
خطبات طاہر جلد ۱۲ 200 خطبه جمعه ۱۲ / مارچ ۱۹۹۳ء صلى الله گا تو آواز پر لبیک کہتے ہوئے تمہارے ساتھ شامل ہو جائے گا اگر نہ سنے گا یعنی کوئی آدمی ہو گا نہیں تو خدا آسمان سے فرشتے اتارے گا وہ اس اذان کے جواب میں تمہاری نماز کے ساتھ شامل ہو کر تمہاری نماز کو با جماعت کر دیں گے تو اذان پر فرشتوں کے لبیک کہنے کا مضمون کوئی فرضی جذباتی مضمون نہیں بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی واضح خبر ہے جو جھوٹی ہو نہیں سکتی۔پس میں سمجھتا ہوں کہ اس اذان کے جواب میں ساری کائنات میں فضا فرشتوں کی حمد سے مرتعش ہوتی ہے جو خدا کے حضور گیت گاتے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ کے لئے دعا کرتے ہیں وابعثه مقاما محمودا ـ وابعثه مقاما محمودا۔ہیں ہم ایسے دور میں داخل ہوئے ہیں جہاں مقام محمود کی دعا ایک عالمی دعا بن کر سارے عالم کی فضا کوم نقش کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ شعر یاد آ جاتا ہے۔آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام - مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے (در متین : صفحہ ۱۷) پس اے جماعت احمدیہ ! تمہیں مبارک ہو جب تم مقام محمود کی دعائیں کرتے ہو اپنے آقا و مولا اور محسن اعظم حضرت محمد مصطفی ملنے کے لئے تو یا درکھو آسمان کے فرشتے بھی تمہارے ساتھ مل کر حضرت اقدس محمد مصطفی مے کے لئے وابعثه مقاما محمودا۔وابعثه مقاماً محمودا کی آوازیں بلند کرتے ہیں اور سارا جگ ساری زمین و آسمان کی فضا اس دعا سے مرتعش ہو جاتی ہے۔پس مقام محمود کا ایک اور مضمون ہمیں اس دور میں داخل ہو کر سمجھ آیا کہ بڑھتا، جاری رہنے والا ایک مقام ہے جو کبھی کسی جگہ ٹھہرے گا نہیں اور یہ سلسلے جب عام ہوں گے جب زیادہ سے زیادہ بنی نوع انسان آنحضور ﷺ پر درود بھیجیں گے اور دنیا کے کونے کونے میں اذانیں دی جائیں گی اور ہر وقت صلى الله سننے والے ایسے تربیت یافتہ ہوں گے کہ دل کی گہرائی سے آنحضور ﷺ پر سلام اور درود بھیجیں گے اور وابعثه مقاماً محمودا کی دعائیں کریں گے تو یہ مضمون اور زیادہ وسعت پذیر ہوتا چلا جائے گا۔اس مضمون کا ایک گہرا تعلق عبادت سے ہے اور ماہ رمضان اور اس کی آخری راتوں کی عبادت سے ہے یہ وہ عشرہ ہے جس میں اس کثرت کے ساتھ اتنے گہرے خلوص اور انہماک کے ساتھ راتوں کی عبادت کی جاتی ہے کہ ایسی عبادت کا نظارہ دنیا میں کسی اور مہینے میں کہیں دکھائی نہیں دے سکتا۔تمام عالم میں مسلمان جب اس آخری عشرے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ جن کو پہلے عبادت