خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 155 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 155

خطبات طاہر جلد ۱۲ 155 خطبه جمعه ۱۹ار فروری ۱۹۹۳ء ہو گئیں ہیں اور کیا مرد کیا بچے، کیا عورتیں کیا بزرگ ایک نئے ولولہ سے زندہ ہو کر آنکھوں میں ایک نئی چمک لے کر واپس جاتے ہیں۔سارا ہفتہ منتظر رہتے ہیں۔واللہ کیسا پھل ملا ہے ہماری صبر آزما گھڑیوں کا۔قریبی گاؤں کی عورتیں اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں قافلے کی صورت میں احمدی آتے ہیں۔کیا بتائیں ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے میرے چھوٹے بیٹے پر بھی خطبات دیکھنے کی وجہ سے آپ کی محبت کا عجب رنگ چڑھ گیا ہے۔ہر وقت آپ سے ملنے کی تمنا ہوتی ہے روز پوچھے گا کہ آج جمعرات ہے۔مطلب یہ ہوتا ہے کہ کل جمعہ ہوگا۔بہت سے ایسے خطوط ہیں انشاء اللہ آئندہ پھر کبھی ان کے بعض اقتباسات پیش کروں گا اس میں ایک بات تھی جس کی طرف توجہ دلانا مقصود تھا۔کہتی ہیں کہ مسجد میں خدا کے فضل سے بھر جاتی ہیں۔مسجدیں وہی ہیں جو خدا کے ذکر کی خاطر بھریں اور خطبہ سننے کیلئے جو آتے ہیں وہ خدا کے ذکر ہی کی خاطر آتے ہیں لیکن اگر صرف ذکر ہو اور اس ذکر میں شامل نہ ہوں اور آپ نہ آئیں تو یہ کوئی خوشی کی بات نہیں ہے یہ شرک ہو جائے گا۔یہ خدا سے بے وفائی ہوگی اور مجھے ہرگز اس قسم کی کوئی محبت درکار نہیں ہے۔ایسی محبت کرنے والے بھی اور ایسی محبتیں بھی میری طرف سے جہنم کا ایندھن بنیں مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، دکھ ہو گا لیکن اس قدر نہیں ہے۔تو خدا کے گھر بھرنے ہیں تو خدا کی خاطر گھر بھریں۔ابھی رمضان شریف آنے والا ہے اور یہ عہد کریں سب سننے والے کہ مسجدوں سے محبت قائم کریں گے، مسجدوں سے تعلق قائم کریں گے۔مجھے خوشی ہوگی کہ میں ایک ذریعہ بن گیا اس تعلق کو قائم کرنے کا، میں ایک وسیلہ بن گیا لیکن وسیلوں پر لوگ ٹھہر تو نہیں جایا کرتے ، ذریعوں کو منزل نہیں سمجھ لیا کرتے جہاں کسی نے ذریعہ کو منزل سمجھا تو وہیں ڈوب گیا۔پس اپنے آپ کو غرقابی سے بچائیں۔آپ کو زندہ کرنے کی خاطر یہ انتظام چلایا گیا ہے۔آپ کو غرق کرنے کی خاطر نہیں چلایا گیا۔پس خصوصیت سے رمضان میں دعائیں کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ ساتھ سر جھکاتے ہوئے داخل ہوں اور اللہ تعالیٰ سے عرض کریں کہ تجھ سے جو تعلق بھی جس رنگ میں بھی قائم ہو جائے وہ پھر ہمیشگی کا تعلق ہو، ایک دائمی تعلق ہو۔ایک عروۃ الوثقی پر ہمارا ہاتھ پڑ جائے۔کسی کی مجال نہ ہو کہ ہمارے ہاتھ سے اس عروۃ الوثقی کو توڑ کر الگ کر سکے۔اے خدا اپنا بنایا ہے تو ہمیشہ کے لئے بنا۔بنا کر چھوڑ نہ دینا۔خدا کرے کہ ہم سے اللہ تعالیٰ کا ایسا ہی سلوک ہو۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ