خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 119 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 119

خطبات طاہر جلد ۱۲ 119 خطبه جمعه ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء خوشخبریاں دی گئی تھیں اور امت محمدیہ میں بھی بہت سے بزرگوں نے بڑی واضح پیشگوئیاں فرمائی تھیں کہ یہ واقعہ ہو گا اور امام مہدی کے زمانہ میں ہوگا اس سلسلہ میں مختلف احباب جماعت جو خطوط لکھ رہے ہیں ان میں بہت سے ذوقی نکتے بھی ہیں جو ان کے دل کو پسند آگئے لیکن دنیا کے سامنے ایک واضح ثبوت کے طور پر پیش نہیں کئے جا سکتے لیکن بعض ایسے قطعی شواہد بھی ہیں جن کے متعلق کوئی انسان جو تعصب سے پاک ہو شک نہیں کر سکتا کہ یہ کھلم کھلا الہی نوشتے تھے جو پورا ہور ہے ہیں، تو اس سلسلہ میں انشاء اللہ بعد میں ذکر چلے گا۔پاکستان میں دیہات کی جماعتوں پر جواثر ہے اس سے میرا دل بہت راضی ہوا ہے بعض ایسے ضلعے تھے جو رفتہ رفتہ سر کتے سرکتے بہت پیچھے جاچکے تھے اور ان کے پیچھے ہٹنے کا تعلق صرف میری ہجرت سے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصہ سے کچھ ایسے عوامل تھے جن کے نتیجہ میں وہ آبا ؤ اجداد کی ان پاکیزہ اور عظیم روایات کو زندہ نہیں رکھ سکے جو اس ضلع کے بزرگوں سے وابستہ تھیں، لیکن اس سلسلہ میں باوجود اس کے کہ پہلے بہت کوششیں کی گئیں اور پاکستان سے یہاں آنے سے پہلے خاص طور بعض ضلعوں کے متعلق میں نے یہ بھی پروگرام بنایا کہ تمام جماعتی ادارے بیک وقت ان کی طرف متوجہ ہوں، خدام، انصار، لجنات اور اصلاح وارشاد کی جو تمام مختلف صورتیں ہیں ،کوئی تعلیم القرآن سے تعلق رکھنے والی، کوئی مقامی سے اور کوئی دوسری ، یہ سارے مل کر یکدفعہ زور لگائیں ، زور بھی لگایا گیا لیکن کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا۔اب ان ضلعوں سے ان کے دیہات سے جو خط مل رہے ہیں حیرت ہو رہی ہے کہ دیکھتے دیکھتے اس قدر حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں کہ انسان ان کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا تھا اس سلسلہ میں بھی بعض باتیں انشاء اللہ بعد میں بیان کروں گا۔اب ایک عام دلچسپی کی مختصر سی بات کہہ کر مضمون کو پھر بنگلہ دیش کے جلسہ کی طرف منتقل کر دوں گا وہ یہ ہے کہ لوگ جو خط لکھ رہے ہیں ان میں آج کل میری داڑھی پر بڑے تبصرے آرہے ہیں اور کئی لوگوں نے تو اس کے با قاعدہ ڈرامے بنا دیئے ہیں۔ایک نوجوان نے خط لکھا کہ ہم نے آپ کو کالی داڑھی والا بھجوایا تھا۔ہائے اس ملک کا جس نے آپ کے ساتھ یہ سلوک کیا کہ آپ کے بال سفید کر دیئے اور آدمی کس کس بات کا رونا روئے ، ان کو میں بتا تا ہوں کہ آپ کے ملک سے سفید داڑھی لے کر ہی آیا تھا اور کچھ وسمہ اور خضاب بھی ساتھ لایا تھا پھر اس ملک کا خضاب استعمال کرنا شروع کیا لیکن خضاب سے جوانی کا