خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 97
خطبات طاہر جلد ۱۲ 97 خطبہ جمعہ ۲۹/ جنوری ۱۹۹۳ء بھی اعتبار رکھنا۔یہ نہ سمجھنا کہ وعدے ہیں۔وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد کی جز اوعدہ فردا ہے ان کے لئے اس میں ایک پیغام ہے کہ وہ خدا جو اس دنیا میں تمہیں بڑھا چڑھا کر دے رہا ہے۔وہی اس دنیا میں بھی ہے اُس دنیا میں بھی تمہیں اتنا دے گا کہ تم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔پس جماعت اپنے چندوں میں ہرگز خفت محسوس نہ کرے۔کیونکہ وقت ختم ہو گیا ہے۔اس لئے اب میں بات کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔اس کا کچھ باقی حصہ جو ضروری بیان کرنے سے رہ گیا ہے وہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکان