خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 926
خطبات طاہر جلدا 926 خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۹۲ء آپ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیش کے لئے نیکی کے کاموں میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔جاپان کا نمبر ساتواں ہے اور ناروے کا آٹھواں اور ماریشس کا نواں اور سوئٹزرلینڈ کا دسواں یعنی چندہ کی ادائیگی کے لحاظ سے خدا کے فضل سے یہ پہلی دس جماعتیں ہیں جنھوں نے نمایاں طور پر وقف جدید کا چندہ ادا کیا ہے۔جن جماعتوں نے وعدہ کے مقابل پر غیر معمولی طور پر زائد وصولی کی ہے ان میں امریکہ جیسا کہ میں نے ذکر کیا تھا سب سے اول ہے۔ان کا وعدہ ۲۹۸۲۹ پاؤنڈ تھا اور وصولی ۵۵۸۰۱ ہوئی ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان کو اپنے وعدے پر ۸۷۔۰۶ فیصد زائد ادا کرنے کی توفیق ملی یہ ایک بہت بڑی بات ہے۔مالی قربانی کا وعدہ کر ناعموما اس کی نسبت آسان ہوا کرتا ہے کہ پھر ادائیگی بھی کی جائے اور عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب سال ختم ہونے کا وقت آتا ہے تو جماعتوں کو اور کارکنوں کو یہی خطرہ ہوتا ہے کہ ہم وعدہ پورا کر سکیں گے کہ نہیں۔اس پہلو سے امریکہ دنیا کی ساری جماعتوں سے آگے بڑھا ہے۔اور پاکستان اس میں شامل ہے پاکستان بھی اپنے وعدے کے مطابق اس طرح وصولی نہیں کر سکا جس طرح امریکہ نے کی ہے اور غیر معمولی طور پر زیادہ کی ہے۔دوسرے نمبر پر کینیڈا کی باری ہے۔ان کا وعدہ پندرہ ہزار تھا اور ۲۴۲۳۸ وصولی ہوئی گویا کہ ۵۸ ۶۱ فیصد اضافہ وعدے کے مقابل پر وصولی میں ہوا اور پھر جرمنی کی باری نمبر تین پر ہے ۳۲۶۵۳ وعدہ تھا یہ وہی وعدہ ہے جس پر نظر کر کے امیر صاحب امریکہ سمجھتے تھے کہ اب تو جرمنی کو ہم نے وہ مارا اور وہ مارا، بہت پیچھے رہ جائے گا لیکن ان کو بھی خدا نے اپنے فضل سے توفیق بخشی اور ۳۲ ہزار کے وعدے کے مقابل پر ۵۲۴۶۰ کی وصولی ہوئی۔اس طرح انھوں نے وعدے میں ۶۵۔۶۰ فیصد اضافے کے ساتھ چندہ ادا کیا۔جہاں تک چندہ دہندگان کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا تعلق ہے اس میں اول، دوم، سوم، چہارم وغیرہ آنے والے ممالک کے نام پڑھ کر میں سناتا ہوں مگر یہ یاد رکھیں کہ جو بہت چھوٹے ممالک ہیں جن میں تعداد بہت تھوڑی ہے ان کا نام اگر چہ پہلے آجائے گا لیکن خدمت کا جو معیار ہے یہ اس سے ظاہر نہیں ہو گا خدمت کا معیار ان جماعتوں میں ظاہر ہوگا جن جماعتوں میں نسبتاً بہت بڑی تعداد ہے اور ہزاروں کی تعداد میں اضافے کئے گئے ہیں یا کم از کم سینکڑوں کی تعداد میں اضافے کئے