خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 80 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 80

خطبات طاہر جلد ۱۱ 80 60 خطبہ جمعہ ۳۱ /جنوری ۱۹۹۲ء کرنا ہے۔اب ضمنا چلتے چلتے آپ فرماتے ہیں کہ جمعہ پر حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو۔اب ان دونوں باتوں کو جوڑ کر دیکھیں تو آپ کو سمجھ آئے گی کہ دراصل امام کے قریب ہونا ہی جمعہ ہے ایک امام کے ذریعے ہی دنیا میں اسلام کی جمعیت قائم ہو سکتی ہے اس کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔پس فرمایا کہ جمعہ کو ظاہری طور پر حاضر ہو کر اس کے تقاضے پورے نہ کرو بلکہ اس کے معنوں پر نظر رکھا کرو۔امام سے قربت اختیار کرواسی کے ذریعے تمہیں حقیقی معنوں میں جمعہ نصیب ہوگا پھر فرمایا کیونکہ جوشخص جمعہ سے پیچھے ہٹتا ہے وہ جنت سے بھی دور ہو جاتا ہے اس ارشاد نبوی کا پہلی دونوں باتوں سے تعلق ہے۔جو شخص جمعہ سے پیچھے ہٹنا شروع ہوتا ہے اس کے دل پر آہستہ آہستہ زنگ لگنا شروع ہو جاتا ہے اور وہ اہلیت کے باوجود جنت سے محروم رہ جاتا ہے اسی طرح جو امام سے پیچھے ہٹنے لگتا ہے اس کے دل پر بھی رفتہ رفتہ زنگ لگنے شروع ہو جاتے ہیں ، اس کے اندر بھی بُعد پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے بدظنیوں کی طرف میلان شروع ہو جاتا ہے اور اگر وہ روحانی ترقی کی صلاحیت بھی رکھتا ہوتو اپنی جان پر اس ظلم کے نتیجہ میں وہ اس صلاحیت کے پھل سے محروم رہ جاتا ہے۔پس حضور اکرم ﷺ نے جمعہ پر حاضر ہونے پر ہی زور نہیں دیا۔جمعہ میں حاضر ہو کر اس کا عرفان حاصل کرنے پر زور دیا ہے اور گہرائی میں اُتر کر اس کی نعمتوں سے استفادہ کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔جہاں تک اہلیت کا تعلق ہے مراد یہ ہے کہ جو لوگ امام سے وابستہ ہو چکے ہوں۔یہ انہی کا ذکر چل رہا ہے ان سب کو خدا تعالیٰ جنت میں داخل ہونے کی اہلیت عطا کر دیتا ہے اور اہلیت کا آغاز ہی اس تعلق سے ہوتا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ساتھ وابستہ ہونا اہلیت کا ٹکٹ نہیں ہے بلکہ اہلیت والوں میں داخل ہونے کا اعلان ہے اور اس داخلے کے بعد دیگر شرطیں پوری کرنا ہوں گی اور ان شرطوں میں تقرب الی الامام بھی ایک شرط بیان فرمائی گئی ہے جمعہ کا تقرب کرو، جمعہ کی عظمت کو پیش نظر رکھو۔اس میں حاضر ہوا کرو اس دن کی بہت ہی عظیم الشان برکتیں ہیں۔احادیث میں اس کثرت سے بیان ہوئی ہیں کہ ان پر ایک پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ان سب برکتوں کا حاصل کرنا جمعہ سے تعلق رکھتا ہے جمعہ کے آغاز سے پہلے بھی تعلق رکھتا ہے جمعہ کے بعد بھی تعلق رکھتا ہے۔سورہ جمعہ جہاں یہ بیان فرمایا گیا کہ جب اذان دی جائے تو جمعہ کی طرف دوڑ کر آؤ۔اس کے بعد فرمایا گیا کہ جمعہ کے بعد پھر بے شک دنیا میں پھرا کرو، اپنے کاموں میں مشغول ہو