خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 776
خطبات طاہر جلد ۱۱ 776 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء ہیں لیکن حقیقت میں مقابلے سے مراد اخلاص میں مقابلہ ہے، تقویٰ میں مقابلہ ہے، خدا کو راضی کرنے کی کوشش میں مقابلہ ہے۔اس ضمن میں میں دو تین اور بھی تحریکات جماعت کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔سب سے پہلے بوسنیا کی یتیم بچوں کے متعلق میں نے تحریک کی تھی پھر بچوں کے متعلق ہی نہیں بلکہ وہاں کے جو بڑے بالغ افراد بھی چھوٹے، بڑے ، مرد ، عورتیں سب اُجڑ کے آئے ہیں ان کی حالت انتہائی دردناک ہیں اور جماعت احمد یہ عالمگیر کا فرض ہے کہ اپنی توفیق کے مطابق ضرور ان کی کچھ خدمت کرے۔اس سلسلے میں میں نے اپنی طرف سے ایک ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے جو بہت معمولی ہے لیکن اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ حسب توفیق باقی جماعت کو بھی توفیق ملے اور پہلے میرا دستور تھا کہ جو تحریک کرتا تھا اُس کا ایک فیصد اپنی طرف سے وعدہ کیا کرتا تھا اور اُس کا اعلان بھی کر دیتا تھا تاکہ جماعت میں تحریک پیدا ہو۔پھر میں نے یہ روک دیا اس وجہ سے کہ انسان کا نفس کا پتا کوئی نہیں کس وقت آدمی کو ڈس لے تو اگر چہ اعلانیہ قربانی کا بھی حکم ہے لیکن مخفی قربانی کا بھی حکم ہے۔اس لئے کچھ عرصہ میں اس سے رکا رہا لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ اس سے کچھ نقصان ہوا ہے۔جب میں اپنا چندہ ظاہر کیا کرتا تھا تو بعض ایسے خاندان تھے جو میرے ذہن میں ہیں وہ ضرور کوشش کرتے تھے کہ اُس سے زیادہ چندہ دیں جب میں نے ظاہر کرنا بند کر دیا تو اُن کا چندہ میرے چندوں سے کم ہونا شروع ہو گیا اس لئے آج میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج جو تحریکات آپ کے سامنے رکھتا ہوں اُن میں انشاء اللہ حسب سابق کوشش کروں گا کہ کم از کم ایک فیصد ضرور اپنی طرف سے پیش کروں۔صومالیہ کے لئے بھی یہ تحریک ہے وہاں بھی میں اپنی طرف سے ایک ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کرتا ہوں اسی طرح مسی ساگا کینیڈا کی مسجد کے لئے میں نے 12000 ڈالر اپنی طرف سے پیش کئے ہیں اور اگر چہ یہ تحریک کینیڈا کے لئے ہے لیکن اس کا اعلان اس لئے کر رہا ہوں تا کہ باہر کی دنیا میں جہاں بہت سارے حیثیت کے آدمی موجود ہیں۔ان میں سے بعضوں کے دل میں خصوصیت سے مسجد میں بنانے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ دوسرے چندوں میں کافی کمزور ہوتے ہیں لیکن مسجد بنانے کا جذبہ بہت پایا جاتا ہے۔بہت سے امیر ایسے خاندان بلکہ قومیں ہیں جن کو مسجد بنانے کے لئے توفیق مل جاتی ہے۔عام چندے دینے میں ان کا دل سکڑ جاتا ہے تو اگر