خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 69

خطبات طاہر جلد ۱۱ 69 خطبہ جمعہ ۳۱ /جنوری ۱۹۹۲ء غلبہ اسلام کی عظیم الشان پیشگوئی امام مہدی سے وابستہ ہے۔پہلا خطبہ جمعہ جو تمام یورپ میں سیٹلائٹ کے ذریعہ براہ راست سنا اور دیکھا گیا۔(خطبه جمعه فرموده ۳۱ /جنوری ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْكَرَة الْمُشْرِكُونَ (الف (1) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِيْنِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا (ا) ۲۹) پھر فرمایا:۔یہ دو آیات قرآنیہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں سے پہلی سورۃ الصف سے لی گئی ہے اور اس کی دسویں آیت ہے اور دوسری سورۃ الفتح سے۔سورۃ الصف کی آیت میں یہ ذکر ہے کہ وہی صلى الله خدا ہے جس نے اپنے اس رسول یعنی محمد مصطفی میﷺ کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّه تا کہ وہ اس دین حق کو تمام دنیا کے ادیان پر غالب کر دے۔وَلَوْكَرِهَ الْمُشْرِكُونَ خواہ مشرک اُسے کتنا ہی ناپسند کریں۔بعینہ انہی الفاظ میں یہ آیت