خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 717 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 717

خطبات طاہر جلدا 717 خطبه جمعه ۹ را کتوبر ۱۹۹۲ء وہ فیصلہ قائم ہے کسی بھی فرد جماعت کا یہ حق نہیں ہے کہ اس سے روگردانی کرے۔پس ایسی صورت میں قطع نظر اس کے کہ کون ہے، کیسا ہے؟ درحقیقت وہ فیصلہ درست بھی تھا کہ نہیں ، قضائی فیصلہ جب ہو چکا اور اپیلوں کے دور گزر گئے اور وہ فیصلہ قائم رہا تو اس کے بعد یہ خدا کا کام ہے دیکھنا کہ فیصلہ درست تھا کہ غلط تھا بندوں کا کام نہیں ہے اور جماعت بہر حال اُس کی تنفیذ کروائے گی۔تو ایسے معاملات میں جو سفارشیں کرتے ہیں یا معافی کی درخواستیں کرتے ہیں اُن کو میں صاف بتا تا ہوں۔ایسے بعض واقعات گزرے ہیں یہیں یورپ میں کہ قضائی فیصلے کے مطابق حق ادا نہ کیا دوسرے فریق کا حق دبا کے بیٹھے رہے اور خدا کے نام پر اور رسول کے نام پر ، درخواستوں پر درخواستیں آنے لگیں کہ ہمارا اخراج کا فیصلہ ختم کیا جائے اور معافی سے کام لیا جائے۔ان کو میں یہی لکھتا ہوں کہ مجھے اختیار ہی کوئی نہیں جس بات کا میں کیسے کر سکتا ہوں؟ میں تو امانتدار ہوں تو تمہاری خیانت کے اوپر میں بھی خائن بن جاؤں؟ یہ نہیں ہو سکتا۔اسی طرح بعض لوگ بڑی خیانتیں کرتے ہیں مثلاً وقف کا عہد کیا ہے اور عہد توڑ دیا اور دنیا کی خاطر دین کو ترک کر دیا اور دنیا کو دین پر مقدم کر دیا۔یہ معمولی بات نہیں ہے یہ ان عہدوں میں سے جن کا خود قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے کہ تمہیں ان پر نگران بنایا گیا ہے۔( یہ اعلان میں کرنا چاہتا ہوں کہ اس ضمن میں یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے جب میں باہر دورے پر جاتا رہا ہوں تو یہ رابطے کٹ جاتے تھے۔اب پھر مجھے انشاء اللہ کینیڈا دورے پر جانا ہے تو میں پاکستان اور دیگر مشرقی ممالک کو یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس دفعہ یہ رابطہ نہیں کئے گا اور جماعت کینیڈا نے یہ پیشکش کی ہے کہ ہمارے دورے کی وجہ سے اہل پاکستان کو خصوصیت کے ساتھ تکلیف نہیں ہونی چاہئے اس لئے جماعت احمدیہ کینیڈا سارا خرچ برداشت کرے گی اور نہ صرف پاکستان کے ساتھ رابطہ بحال ہوگا بلکہ نارتھ امریکہ تمام کا تمام یہ خطبہ براہ راست سن اور دیکھ سکے گا۔تو میں ان کو یہ خوشخبری دیتا ہوں جواب یہ آواز سن رہے ہیں کہ وقتی اس قسم کی خرابیاں تو بعض دفعہ ہو جاتی ہیں انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ آئندہ نہ ہوں لیکن میرا جو تین ہفتے کا باہر کا دورہ ہے یا تین ہفتے سے کم ہو لیکن تین خطبے باہر ہوں گے ، ایک یورپ میں اور دو کینیڈا میں تو ان سب میں انشاء اللہ تعالیٰ تمام دنیا کی جماعتیں شریک ہوں گی )۔تو میں بیان کر رہا تھا کہ جہاں تک خائن کی معافی کا ہے، اس میں جو بڑے عہد ہیں اور بڑی خیانتیں ہیں اُن میں خائن کے ساتھ نرمی کی اجازت نہیں ہے ورنہ اُس کے ساتھ اُس کے نتیجہ میں