خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 695
خطبات طاہر جلدا 695 خطبه جمعه ۲ اکتوبر ۱۹۹۲ء مصیبتوں میں مبتلا ہو جائیں گے کہ پھر ان سے نکلنا مشکل ہوجائے گاتو وہ آزاد، بچے، دیانتدار مخلص لوگوں کے طلب گار ہیں اور ان کی نظر جماعت احمدیہ پر اٹھتی ہے اور باقاعدہ Officially یعنی با قاعدہ ریاست کے نمائندوں کی طرف سے مجھے پیغام ملا ہے کہ آپ ہمارے لئے اقتصادی ماہرین مہیا کریں،Banking کے ماہرین مہیا کریں۔اگر انگلستان میں بھی اور باہر بھی ، میں جانتا ہوں بہت سے بنک کا تجربہ رکھنے والے ہیں جو بنکوں سے نکالے گئے اور اس وقت بغیر کسی روزگار کے ہیں تو روزگار کی خاطر نہیں کیونکہ وہ لوگ خود مشکلات میں مبتلا ہیں اس لئے بسر اوقات کیلئے صرف پیسے دیں گے اور کھلی تنخواہوں کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ان کی اقتصادیات کو اچھا کرنا، بلند تر کرنا صحت مند کرنا اس میں جو احمدی حصہ لیں گے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان کی جزا ان قوموں سے نہیں ملی گی بلکہ اللہ سے ملی گی کیونکہ ہم یہ کام اللہ کی خاطر کرتے ہیں اس لئے ان کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔تھوڑے پیسے بھی لئے جائیں اور ایک عظیم الشان خدمت کی توفیق مل جائے تو اپنی ذات میں ایک صاحب دل کیلئے جزا ہے جو صاحب دل لوگ ہیں جن کا دل خدا کی طرف مائل ہو، ان لوگوں کی بات کر رہا ہوں ان کے لئے یہ بڑی جزا ہوا کرتی ہے کہ نیکی کی توفیق مل گئی اور جہاں تک روز مینہ کا تعلق ہے ان کے بیوی بچے بھوکے نہیں رہیں گے، مکان کا انتظام ہوگا روز مرہ کی خوراک مہیا ہوگی اور شریفانہ صاف پوشی کے ساتھ گزارہ کر سکے گا اور اگر کہیں دقت ہو تو جماعت کو لکھیں انشاء اللہ تعالیٰ ان کی جائز ضرورتیں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئی حتمی وعدہ نہیں ہے لیکن یہ وعدہ ضرور ہے کہ توفیق کے مطابق کوشش کریں گے اور پھر انشاء اللہ تعالیٰ امید ہے کہ یہ سلسلہ کافی پھیلے گا۔اکنامکس، بینکنگ، فنانس اور اکاؤنٹنگ خصوصیت کے ساتھ ان کا ذکر کیا ہے۔اسی طرح مارکیٹنگ ، بہت سارے ان کے پیداوار ہیں جو ضائع جارہی ہیں اور ملکی طور پر ان کی کوئی بھی قیمت نہیں۔ریاستوں کے آپس کے تعلقات ایسے ہیں کہ ایک ریاست دوسرے کو اس کی لاگتی قیمت بھی ادا نہیں کرتی اور ان کے پاس ہیں بھی نہیں پیسے اس لئے آج کل تو جہاں تک میں نے دیکھا ہے بارٹر سسٹم پر کام چل رہا ہے لیکن بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو بڑی اچھے امکانات رکھتی ہیں ، روشن امکانات رکھتی ہیں۔انہیں دنیا کی باہر کی مارکیٹ میں بھیجا جائے اس لئے ان کو مارکیٹنگ کے ماہر کی بھی ضرورت ہے۔قانون دانوں کی ضرورت ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن کے ماہرین کی ضرورت