خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 692 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 692

خطبات طاہر جلدا 692 خطبه جمعه ۲ اکتوبر ۱۹۹۲ء محنت کی ہے اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں حصہ وسیم جسوال نے لیا ہے۔ان کو تو اس بات کا جنون ہو گیا ہے، عشق ہو گیا ہے کسی طرح میں تمام دنیا میں ٹیلی ویژن کے ذریعے خطبات کا نظام اور دیگر تبلیغی پروگرام پھیلانے کا انتظام کر سکوں اور خدا نے عقل دی ہے ، سلیقہ دیا ہے لگن دی ہے بہت محنت سے انہوں نے خدا کے فضل سے وہ جگہیں تلاش کی ہیں اور پھر زبان کا بھی محاورہ اچھا ہے ، گفت وشنید کرنا جانتے ہیں۔روس میں بھی، باہر بھی دوسرے ممالک جیسے میڈیا کے ایسے اداروں سے بھی انہوں نے رابطے رکھے اور خدا کے فضل سے یہ کام دن بدن خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔اسی ضمن میں ایک اعلان بھی کرنا چاہتا ہوں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے روابط اور اثرات اب اس تیزی سے USSR میں یعنی سابقہ روسی ریاستوں میں بڑھ رہے ہیں کہ اس سے حاسدوں اور دشمنوں کے کیمپ میں کھلبلی پڑ گئی ہے اور یہاں تک کہ پنجاب حکومت کے وزیر اعلیٰ جن کا کوئی تعلق نہیں ایسے کاموں سے وہ اپنے ملک میں ہی انصاف قائم کر لیں تو بہت بڑی چیز ہوگی۔ان کا یہ حال ہے کہ ایک کانفرنس میں مسلم علماء کی کانفرنس میں گئے اور ان کو یہ تلقین کی کہ اس وقت تمہیں ضرورت ہے عالمی جہاد کی کہ تم جاؤ اور USSR میں جہاں جہاں جماعت کوشش کر رہی ہے ان کا پیچھا کرو، تعاقب کرو اور ان کو ناکام بنا دو حالانکہ ہمارے ملک میں اتنی بدیاں پھیلی ہوئی ہیں کہ اگر ایک بدی کے خلاف بھی جہاد کا اعلان کیا جائے تو سارے علما ہل کے بھی اس کو دور نہیں کر سکتے لیکن مل کر دور کرنا تو در کنار اس کی طرف توجہ ہی کوئی نہیں۔بدیوں سے تو ایسا ملاپ ہے جیسے گھی شکر کا ملاپ ہوا کرتا ہے اور اگر نفرت ہے تو خدا کے بھیجے ہوؤں سے نفرت ہے، ان لوگوں سے نفرت ہے جو خدا کے بھیجے ہوؤں کی منادی کر رہے ہیں اور اسلام کا پیغام اور اسلام کی خوبیوں کو دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔تو یہ مقابلہ تو چلے گا اور بڑے زور سے چلے گا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت شکست کیلئے نہیں پیدا ہوئی ہے۔اس نے لاز ما فتح یاب ہوتا ہے۔جس میدان میں چاہیں ہمارا تعاقب کر لیں، جس معرکے میں آئیں آزما کر ہمیں دیکھ لیں۔ان کے مقدر میں شکست ہے کیونکہ یہ نا کامی کی منادی کرنے والے ہیں، یہ نا مراد طاقتوں کی منادی کرنے والے ہیں جن کی قسمت میں نا کا می لکھی گئی ہے ، ان قوتوں کی منادی کرنے والے ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کی نمائندوں کی منادی کرنے والوں سے کیسے ٹکر لے سکتے ہیں۔سو سال سے دیکھ رہے ہیں، سو سال سے