خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 667
خطبات طاہر جلد ۱۱ ہی کوئی نہیں ہے۔667 خطبه جمعه ۸ ار ستمبر ۱۹۹۲ء تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کا مطلب ہے اجتماعی نماز کیونکہ نمازیں جمع کروانے کا مطلب ہے ایک سے زیادہ آدمی اس میں شریک ہیں۔انفرادی نماز کے متعلق یہ آہی نہیں سکتا کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کہ مسیح کی خاطر کوئی اکیلا بیٹھا نمازیں جمع کر رہا ہو گا۔یہ تو مضمون اس کا بنتا ہی نہیں ہے۔پس اس حدیث سے جب سبق حاصل کریں تو اپنا ذہنی توازن نہ چھوڑا کریں ، اس کو قائم رکھا کریں۔مراد یہ ہے کہ جب اجتماعی ضرورتیں ، دینی ضرورتیں جن کا مسیح موعود کی جماعت سے تعلق ہوگا مسیح موعود کی اغراض و مقاصد سے تعلق ہوگا وہ پیش ہوں گی تو محمد رسول اللہ یہ فرماتے ہیں کہ اس میرے مسیح کے لئے نمازیں جمع کروائی جائیں گی اور کسی کا کام نہیں کہ اعتراض کرے لیکن کسی کا یہ حق بھی نہیں ہے کہ اس حدیث کو کھینچ تان کر اپنی انفرادی نمازیں جمع کرنے کا جواز حاصل کرنے کی کوشش کرے۔كتبا موقوتا ہے نماز ، اوقات مقر رشدہ ہیں ان پر ہر شخص کا فرض ہے کہ ضرور ادا کرے اور اتنی زیادہ ضروری ہیں کہ ایسی جگہوں میں جہاں مساجد کے فاصلے بہت دور دور ہوتے ہیں بلکہ آپ کے ملک میں تو ایک ہی مسجد ہے یعنی مسجد زیورچ اور آپ میں ایسے ہیں جو سینکڑوں میل دور رہتے ہیں۔تو وہاں نماز کا تصور ہی اٹھ جائے گا اگر آپ نے نماز کی حفاظت نہ کی۔مساجد نماز کی حفاظت کرتی ہیں۔گھروں میں اگر آپ نے نماز سے غفلت کی تو نتیجہ یہ نکلے گا کہ اگلی نسلیں نماز کی ضرورت سے ہی بے خبر ہو جائیں گی اور جمع کرنے کی عادت بہت ہی گندی عادت ہے گھروں میں جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ خود اپنے ہاتھوں سے نسلوں کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں اس لئے میں آپ کو صرف یہ نہیں کہتا کہ نمازیں جمع نہ کریں گھروں میں۔میں یہ کہتا ہوں کہ گھروں میں باجماعت نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں۔وہ لوگ جو یہاں بعض ایسے نوجوان اسائیلم کے لئے آئے ہیں ان کو دور دراز ایسی جگہوں میں انہوں نے ٹھہرایا ہے حکومت نے ، جہاں دو یا تین احمدی ہیں بس ، دور نزدیک کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ان کا فرض ہے کہ اگر دو ہیں تو دونوں مل کر نمازیں اکٹھی پڑھیں اور جہاں تک ممکن ہے وقت کے اوپر نماز میں ادا کریں۔جو زائد وقت ہے اس میں وہ دینی تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔بعض لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ ہم تو پڑے پڑے بور ہورہے ہیں ، زندگی اجیرن ہو گئی ہے، کیا کریں۔کھلی جگہ ان کو الگ ملی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے دینی کام ان کے سپر د کر رکھے ہیں۔زبانیں سیکھنے کے لئے عام آدمی کو زندگی میں وقت نہیں ملتا۔قرآن