خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 47 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 47

خطبات طاہر جلد ۱۱ 47 خطبه جمعه ۲۴ جنوری ۱۹۹۲ء درویشان قادیان کی قربانیوں کو خراج تحسین ہندوستان کی جماعتوں کی ترقی کے لئے بنیادی ہدایات خطبه جمعه فرموده ۲۴ جنوری ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت تلاوت کی۔لِلْفُقَرَاءِ الَّذِيْنَ اُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيْمُهُمْ ۚ لَا يَسْلُونَ النَّاسَ الْحَا فَا وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيْمٌ ) (البقره:۲۷۴) پھر فرمایا:۔پیشتر اس سے کہ میں خطبہ کا مضمون شروع کروں جو دوست مسجد میں حاضر ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ مہربانی فرما کر ذرا آگے کو کھسک آئیں کیونکہ باہر سردی زیادہ ہے اور بہت سے دوست باہر سردی میں بیٹھے ہوں گے نماز کے لئے اگر ان کو باہر جانا پڑے تو دوبارہ جا سکتے ہیں۔باہر اعلان کروا دیا جائے یا دوست سن ہی رہے ہوں گے۔بہر حال جو بھی باہر سردی میں مشکل محسوس کرتے ہوں گے وہ اندر تشریف لے آئیں امید ہے کچھ نہ کچھ جگہ نکل آئے گی۔(اور آگے آجائیے۔آپ ذرا آگے کی طرف سرکیں، قریب آجائیں۔نماز کے لئے مسجد میں گنجائش نکل آئی گی ، ضرورت ہوگی تو چند منٹوں کے لئے نماز کے لئے باہر تشریف لے جائیں۔باقی اندر آ کر خطبہ سن سکتے ہیں۔)