خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 456 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 456

خطبات طاہر جلد ۱۱ 456 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء چیزوں کو دیکھتا ہے اور خلق کی نظر سے دیکھنا اور مخلوق کی نظر سے دیکھنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ایک انسان جب ایک مخلوق کی حیثیت میں دوسری مخلوق سے اپنے تعلقات قائم کرتا ہے تو اس میں ہمیشہ یہ خوف دامنگیر رہتا ہے کہ خدا کی کسی اور مخلوق سے جس سے کم تعلق ہے اپنے تعلق کی خاطر انسان ظلم نہ کرے۔اس سے نا انصافی کا برتاؤ نہ کرے کیونکہ مخلوق تو ساری خدا کی ہے۔ایک مخلوق پسندیدہ ہوگئی۔ایک اس کے مقابل پر مغضوب بن گئی۔ایک مخلوق کی محبت حاصل کرنے کے لئے ایک دوسری مخلوق کو معیوب بنایا گیا یا اس کی نفرتیں بودی گئیں؟ کیونکہ انسان کا تعلق ایک مخلوق سے ایک غیرت کا تعلق ہے۔مخلوق ہونے کے نتیجہ میں ہم جنسی کا بھی تعلق ہے لیکن اس کے باوجود دوسری مخلوق غیر رہتی ہے۔جب انسان خالق کی نظر سے مخلوق کو دیکھتا ہے تو ایسے ہے جیسے ماں کی نظر سے بچوں کو دیکھ رہا ہو۔جسے ایک تخلیق کرنے والا اپنی سب تخلیق کو پیار کی نظر سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔اس کی اس محبت کے نتیجہ میں اس کی بعض تخلیقات کو بعض دوسری تخلیقات سے کوئی خطرہ نہیں رہتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو عارف باللہ ہیں اور ان تمام مراحل سے گزرے ہوئے ہیں وہ ان کیفیات کو اندر سے جانتے ہیں۔آپ اپنے ایک عربی کلام میں فرماتے ہیں اور اس میں اس مضمون کو اور زیادہ آگے بڑھا دیا گیا۔العاقلون بعالمين يرونه والعار فون به رَأَوُ اشياء (القصائد الاحمدیہ صفحہ: ۲۲۹) فرمایا ہے کچھ عالمین ہیں اور عالمین وہ ہیں جو خدا کی مخلوق پر اس طرح غور کرتے ہیں کہ مخلوق خدا اُن کو خدا کی طرف لے جاتی ہے۔تعلق باللہ مخلوق سے ایک عام تعلق کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے اور گہرائی سے اس کا مطالعہ ان کو خدا کی طرف لے جاتا ہے۔فرمایا۔والـعــار فــون بـه رأو اشياء۔لیکن عارف وہ ہوتا ہے جو خدا کو پالینے کے بعد پھر خدا کی نظر سے اُن چیزوں کو دیکھنے لگ جاتا ہے۔پہلے علم نے مخلوق کی نظر سے اس کو خدا کی طرف راہنمائی کی جیسا کہ اولی الالباب والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔خدا کی مخلوقات پر غور کیا ہر مخلوق خدا کی طرف انگلی اٹھا رہی ہے۔اسی کی طرف اشارے کر رہی ہے۔اسی کی طرف چلے جانے کا اعلان کرتی یا ہدایت کرتی چلی جاتی ہے۔پھر خدا کو پالیتا ہے تو مخلوق سے قطع تعلق وائی نہیں ہو جا تا بلکہ دائی ہو جاتا