خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 409
خطبات طاہر جلد ۱۱ 409 خطبہ جمعہ ۱۹ جون ۱۹۹۲ء بنائے گئے ؟ کس طرح آپ کو تیار فرمایا گیا ؟ یہ وہ مضمون ہے جو ان آیات میں ملتا ہے جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔النَّجْمِ إِذَا هَوى میں ریا ستارے کو گواہ بنا تا ہوں۔کس وقت وہ گواہ بنے گا ؟ جب وہ نیچے جھک جائے گا اور دنیا کے قریب آجائے گا۔یعنی مستقبل کا کوئی گواہ ہے جس کی طرف اشارہ کیا جارہا ہے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ جب بھی وہ جھکتا ہے اور قریب آتا ہے۔جہاں تک اس معنی کا تعلق ہے بالعموم ترجمہ کرنے والوں کارجحان اس دوسرے معنی کی طرف جاتا ہے حالانکہ ثریا ستارا تو ویسے کبھی بھی زمین کی طرف نہیں جھکتا۔معنوی لحاظ سے مستقبل میں اس نے ضرور جھکنا تھا اور انہی معنوں میں قرآن کریم نے ایک پیشگوئی کے رنگ میں اس گواہ کو پیش فرمایا ہے۔مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوی یہ جو تمہارا ساتھی ہے یعنی محمد مصطفی ہے اس نے ہر گز اپنی راہ کو کھویا نہیں یعنی جس راہ پر وہ چلا ہے اس راہ کو آخر تک مضبوطی سے پکڑے رکھا ، وہ سیدھی راہ تھی ، مقصد تک پہنچانے والی راہ تھی اور اس راہ کو اس نے گم نہیں کیا ، اس سے بھٹکا نہیں وَمَا غَوی اور غوی کا مطلب ہے گمراہ نہیں ہوا یعنی راہ چھوڑ کر ، بھول کر کسی پہلو سے بھی وہ اس راہ سے الگ نہیں ہوا۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى۔یہ وہ شخص ہے جو تمنا کے مطابق کلام نہیں کرتا بلکہ حقیقت پر مبنی کلام کرتا ہے خواہشوں پر مبنی کلام نہیں کرتا إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحی وہی کہتا ہے جو اس پر الہام کیا گیا ہے۔جس کی اس پر وحی فرمائی گئی ہے۔پھر فرمایا: عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوی۔اس مضمون کو جو یہ تمہارے سامنے بیان فرماتا ہے بہت ہی طاقتور صلاحیتوں والے نے اس سے بیان فرمایا ہے یعنی خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے۔ذُو مِرة۔وہ بار بار اپنے جلوؤں کو دُہراتا ہے۔بار بار ان صفات کی جلوہ گری فرماتا ہے جن صفات کا اس مضمون سے صلى الله تعلق ہے یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی بعثت اور بعد میں ہونے والے واقعات۔وَهُوَ بِالْأُفُقِ الأعلى۔وہ خدا جس نے اس بندے یعنی محمد ھوے سے کلام کیا ہے اس نے اس وقت کلام کیا جب وہ اُفق اعلیٰ پر تھا۔اس مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ ہر نبی کا ایک افق ہے وہ نبی اُس اُفق سے بلند حرکت خدا کی طرف نہیں کر سکتا۔اس کی ایک استعداد ہے اس استعداد سے بڑھ کر آگے قدم نہیں رکھ سکتا اور ہر دوسرے نبی کا اُفق حضرت محمد مصطفی میلے کے افق سے نیچے تھا تو فرمایا اس خدا نے اس سے کلام کیا ہے جو بلند ترین اُفق پر تھا اور اس سے ملنے کے لئے اسے اس