خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 305
خطبات طاہر جلد ۱۱ 305 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء جہادا کبر یعنی تربیت کے جہاد کا معیار بلند کریں اصلاحی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان خطبه جمعه فرموده یکم مئی۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَاحِدَةً وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِيْنَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَا مَلَكَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِيْنَ وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ ، وَجَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ و ذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ (هود: ۱۱۸ تا ۱۲۱) پھر فرمایا:۔جن آیات کریمہ کی دو جمعہ پہلے تلاوت کی گئی تھی انہی کا مضمون جاری ہے آج جس آیت سے میں نے یہ مضمون شروع کیا ہے وہ ہے وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمِ قَ أَهْلُهَا مُصْلِحُونَ کہ خدا ہر گز ایسا نہیں کرتا کہ کسی بستی والوں کو بظلم ظلم کی رو سے ہلاک کر دے وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ جبکہ اس کے رہنے والے اصلاح میں مصروف ہوں۔اَھلُهَا کا ایک معنی تو ” عام رہنے والے ہے یہاں اھلھا سے مراد ہے وہ جو بستی کا حق ادا کرنے والے