خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 190 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 190

خطبات طاہر جلدا 190 خطبه جمعه ۱۳/ مارچ ۱۹۹۲ء دوسرے کے فرقے کے خلاف اسلامی جہاد میں مصروف ہیں، سیاستدان کے خلاف اسلامی جہاد میں مصروف ہیں ، جماعت احمدیہ کے خلاف اسلامی جہاد میں مصروف ہیں اگر نہیں مصروف تو اسلامی تعلیم کے جہاد میں مصروف نہیں ہیں وہ۔وہ اعلیٰ اخلاق جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے دنیا کو عطا کئے جن کے بغیر اسلام کا ڈھانچہ ہی نہیں بنتاوہ اخلاق نہ صرف یہ کہ پاکستان سے نا پید ہور ہے ہیں بلکہ اس تیزی سے ناپید ہورہے ہیں جیسے زمینیں بنجر اور شور بن رہی ہوں ان کی طرف توجہ نہیں ، زمین بڑھانے کی طرف توجہ ہے۔پس وہ کیسے بد نصیب راہنما ہیں جن کی زمینیں تو بڑھیں لیکن بنجر ہشور زمینیں بڑھیں ، جن میں کچھ بھی نہ آگ سکے، کوئی روئیدگی پیدا نہ ہو۔ایسی بدبختی بدنصیبی حق کے دشمنوں کو تو زیب دیتی ہوگی حق داروں کو زیب نہیں دیتی ، مومن کو زیب نہیں دیتی اس لئے اپنے اعلیٰ مقصد کے طور پر ہمیشہ خدا اور خدا والوں کا مضمون پیش نظر رکھا کریں۔دعوت الی اللہ ہے دعوت الی الاحمدیہ نہیں ہے دعوت الی الاسلام بھی نہیں ہے۔دعوت الی اللہ ہے اور اسی مضمون کا لقب خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو عطا فرمایا کہ تو تو اللہ کی طرف بلانے والا ہے۔پس جب اللہ کی طرف بلانے والا ہے تو ہمیشہ پیش نظر یہ ہو کہ خدا کی زمین بڑھے اور اللہ کی زمین ان اخلاق حسنہ کے پھیلانے سے بڑھتی ہے جو خدا والوں کے اخلاق ہوتے ہیں، سچائی کے پھیلانے سے بڑھتی ہے۔پس آپ کا مقصد خالصہ اللہ کی طرف دعوت دینا ہے اور یہی مقصد پیش نظر رہنا چاہئے۔تعداد خود بخود اس کے اندر داخل ہوتی ہے۔جب خدا والے خدا والوں کے اخلاق لے کر پھیلتے ہیں تو تعداد تو بڑھتی ہی بڑھتی ہے۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک صفت بغیر موصوف کے موجود ہو۔ان دو چیزوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔جب خدا والی صفات بڑھیں گی تو وہ انسان بھی ہونے چاہئیں جو خداوالی صفات ساتھ لے کر بڑھتے ہیں۔پس یہ دو باتیں یہاں ایک دوسرے کے ساتھ الجھ کر بظاہر ایک دوسرے میں مدغم ہو جاتی ہیں لیکن نیت میں جو فرق ہے وہ بہت ہی ضروری ہے۔جب آپ یہ نیت رکھیں گے کہ میں نے خدا والے لوگ پیدا کرنے ہیں تو آپ کی توجہ ہمیشہ صفات حسنہ کی طرف رہے گی ،نیکیوں کی طرف رہے گی اور نیک لوگ جو صفات حسنہ لے کر پیدا ہوں گے ان کی ایک تعداد بھی ہوگی۔پس تعداد سے نفرت پیش نظر نہیں ہے۔خد اوالوں کی تعداد جتنی بڑھے بہت ہی اچھا ہے اور بغیر تعداد بڑھے صرف