خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 177
خطبات طاہر جلد ۱۱ 177 خطبه جمعه ۱۳/ مارچ ۱۹۹۲ء دعوت الی اللہ کے روحانی جہاد سے روحانی مردوں کو زندہ کریں۔دعوت الی اللہ سے آپ کی قوت قدسیہ زندہ ہوگی۔( خطبه جمعه فرموده ۱۳/ مارچ ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ جمعہ سے پہلے جمعہ میں دعوت الی اللہ کا مضمون چل رہا تھا جو ابھی باقی ہے۔بیچ میں رمضان کا پہلا جمعہ آیا اس لئے میں نے مضمون کو وقتی طور پر چھوڑ کر رمضان کے مضمون پر خطاب کیا تھا اب واپس اسی مضمون کی طرف لوٹتا ہوں۔میں یہ بیان کرتا رہا ہوں کہ اجتماعی منصوبہ بندی سے پہلے انفرادی منصوبہ بندی ضروری ہے اور انفرادی منصوبہ بندی کے بغیر اجتماعی منصوبہ بندی حقیقی نہیں ہو سکتی ایک فرضی خیالی منصوبہ بندی رہے گی۔پس جڑوں تک پہنچ کر ان کی کیفیت ان کی صلاحیت کو جانچنا ضروری ہے اس کے مطابق پھل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اس سلسلہ میں آج سب سے پہلی بات یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب پوچھا جاتا ہے کہ آپ کتنے غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کریں گے تو بسا اوقات حیرت انگیز طور پر ایسے خیالی اندازے پیش کئے جاتے ہیں کہ جن میں ظاہری طور پر کوئی حقیقت نہیں ہوتی بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہم سو بنا ئیں گے، بعض کہتے ہیں ہزار بنائیں گے بعض کہتے ہیں ہم پانچ سو بنائیں گے اور اسی طرح مختلف اندازے لگا کر وہ جو اندازے منصوبہ بندی کمیٹی کو پیش کرتے ہیں تعجب کی بات یہ ہے کہ منصوبہ بندی کمیٹی ان کو اس طرح قبول بھی کر لیتی ہے اور ان کے ملک کا احمدی بنانے کا حقیقی