خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 175 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 175

خطبات طاہر جلدا 175 خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۹۲ء تلاوت کی عادت ڈالنی چاہئے۔ہر بچے کو آپ جب تلاوت کی عادت ڈالنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ اکثر بچوں کو تلاوت کرنی ہی نہیں آتی اور وہ جو میں کئی سال سے انصار خدام لجنہ کے پیچھے پڑا ہوا ہوں کہ خدا کے لئے اس طرف توجہ کرو۔اس نسل کو کم از کم صحیح تلاوت تو سکھا دو ورنہ ہم خدا کے حضور پوچھے جائیں گے اور ہماری اگلی نسلوں کی بے اعمالیاں بھی ہم سے سوال کریں گی۔ان تینوں تنظیموں کے عہدیداروں کو اس دوران تجر بہ ہو جائے گا کہ کس حد تک ہم نے ان نصیحتوں پر عمل کیا ہے اور ہر گھر کو پتا چل جائے گا کہ کس حد تک انہوں نے ان خدمت کرنے والوں سے خود اپنی بھلائی کی خاطر تعاون کیا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ اس پہلو سے بہت سے خلا ہیں۔پس یہ رمضان ایک بیداری کا رمضان بن جائے۔ہوش کا رمضان بن جائے۔اپنے تجزیہ کا رمضان بن جائے اور انسان ان دونوں پہلوؤں سے اپنا جائزہ لے کہ کیا میں دین کی ابتدائی ضروری باتیں پوری کرنے کی طرف متوجہ ہو چکا ہوں کہ نہیں۔کیا میرے گھر میں ہر بچے ہر بڑے کو قرآن کریم کی تلاوت کرنی آگئی ہے کہ نہیں اور کیا اس رمضان کے ساتھ عبادتوں میں ذوق شوق بڑھا ہے کہ نہیں اور اللہ تعالیٰ کی طلب پیدا ہوئی ہے کہ نہیں۔خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اسی کی مدد سے سب کچھ ہونا ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔اے ہمارے رب! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں۔تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں۔تو ہمیں تو فیق عطا فرما کہ آج دنیا کی تمام قوموں میں سب سے زیادہ عبادت گزار احمدی بن جائیں اور ان کی عبادات تیرے حضور قبولیت کا درجہ پائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین