خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 141
خطبات طاہر جلد ۱۱ 141 خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء حضرت رسول کریم کی خَاتَمَ ، سِرَاجًا منيرا اور شَاهِدًا ہونے کا مفہوم ہر داعی الی اللہ کو اپنے دائرہ میں سراج بننا ہوگا۔خطبه جمعه فرموده ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ أَصِيلًا هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَبِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِيمًا تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَم وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا يَاَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَدَاعِيَّا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللهِ فَضْلًا كَبِيرًا وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيْلًا (الاحزاب :۴۹۲۲۲) پھر فرمایا:۔یہ آیات جو سورہ احزاب سے لی گئی ہیں اور جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔یہ آیت خاتم النبین سے معابعد واقع ہیں اور ان کا آیت خاتم النبیین کے مضمون سے گہرا تعلق ہے۔ان کا تشریحی ترجمہ یوں ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو، کثرت