خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 124
خطبات طاہر جلد ۱۱ 124 خطبه جمعه ۲۱ فروری ۱۹۹۲ء یہ بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ کا فر بھی منصوبہ بناتا ہے۔پس مومن کے لئے یہ کسی صورت ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ منصوبے کے بغیر اپنی زندگی کو کسی بہتر رنگ میں ڈھال سکے۔ایک طرف اس کے آقا و مالک کا مزاج ہے جو منصوبے بناتا ہے۔اگر اس سے محبت ہے اور اس سے پیار ہے ، اگر اُسے عقل کل سمجھتا ہے تو لا ز ما اُس کی پیروی کرنی ہوگی اور اگر نہ کرے تو دشمن کے ہاتھوں مارا جاتا ہے کیونکہ قرآن مجید فرماتا ہے کہ دشمن بھی منصوبے بنارہا ہے۔یہ دو آیات جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے ان میں انہی منصوبوں کا ذکر ہے اور ان منصوبوں کے ذکر سے پہلے ہی ان کا علاج بھی بیان فرما دیا گیا ہے۔فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا انَ تَتَّقُوا اللهَ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اگر تم اللہ کا تقوی اختیار کرو يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وہ تمہیں کھلی کھلی واضح فتح عطا فرمائے گا۔فرقان ایسی دلیل کو بھی کہتے ہیں اور ایسی قوت کو بھی کہتے ہیں جو کھرے کھوٹے میں تمیز کر دے۔جو حق کو باطل کے مقابل پر کھول کر سامنے لے آئے اور اس میں غلبے کا مفہوم بھی ہے کیونکہ سب سے بڑی دلیل جو عوام الناس سمجھتے ہیں وہ غلبے کی دلیل ہے۔پس یوم الفرقان قرآن کریم میں بیان فرمایا یہ جنگ بدر کا وہ دن تھا جبکہ دشمن نے پہچان یہ جیتے ہوئے لوگ ہیں اب ان سے مقابلہ نہیں ہو سکتا۔اس دن حضرت اقدس محمد مصطفی ملے اور آپ کے غلاموں کی فضیلت کھلے کھلے نشان کے طور پر روشن ہوگئی۔پس فرمایا کہ تمہارے لئے ایک ہی طریق ہے کہ تقوی اختیار کرو، تقوی اختیار کرو گے تو خدا تعالیٰ وعدہ دیتا ہے کہ وہ تمہیں فرقان عطا فرمائے گا اور فرقان کے ساتھ ويُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ تمہاری برائیاں دور فرمائے گا۔وَيَغْفِرْ لَكُمْ اور تم سے جو پہلے گناہ سرزد ہو گئے اُن سے بخشش کا سلوک فرمائے گا۔وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ اللہ تعالیٰ بہت ہی بڑے فضل والا ہے وَ إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا۔فرمایا ہم تمہیں مطلع کرتے ہیں کہ دشمن تمہارے خلاف منصوبے بنارہے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کو واحد کے صیغے میں مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب بھی یہ دشمن تیرے خلاف منصوبے بناتے ہیں جن کا تین نکاتی پروگرام ہے لِيُثْبِتُوكَ ایک یہ کہ تیرے قدم اکھاڑ دیں۔جس پیغام کو لے کر تو چلا ہے اور جس عزم کے ساتھ اس پیغام کو دنیا تک پہنچانے کا اقدام کر رہا ہے اس عزم میں تمہارا یقین ہٹا دیں یا اُس عزم کی پیروی میں تمہارے قدم