خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 873
خطبات طاہر جلد ۱۰ 873 خطبہ جمعہ ۸/ نومبر ۱۹۹۱ء قانون بنائے اور وہ لوگ جو اس دستور پر، اس قانون پر اللہ کی رضا کی خاطر عمل کرنے والے ہوں ان سے اس قانون کی منفعتیں چھین لے اور ان کو اس کے نفع سے محروم کر دے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا اور کبھی ہوانہیں ساری تاریخ انبیاء ساری تاریخ مذاہب ہمیں بتا رہی ہے کہ دعا ہمیشہ کارگر ثابت ہوئی ہے اور دعا کے نتیجہ میں سعید روحوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں بھیجے ہوئے دوڑتے ہوئے خدا کے حضور حاضر ہونے کی توفیق ملتی رہی ہے۔پس دعا پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جارہی۔بہت سے لوگ مجھے لکھتے ہی کہ ہم تبلیغ کر رہے ہیں لیکن نتیجہ نہیں نکل رہا، دعا کرتے ہیں لیکن نتیجہ نہیں نکلتا۔بعض دفعہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنی دعا میں بھی مخلص ہیں لیکن دعا کے علاوہ تبلیغ کے مضمون میں صبر کا بھی ذکر فرمایا گیا ہے۔بعض دفعہ بعض عمل جلدی پھل لاتے ہیں۔بعض ذرا دیر میں پھل لاتے ہیں مختلف قسم کی زمینیں ہیں جن پر کام ہوا کرتے ہیں، مختلف قسم کے بیج ہیں جو بوئے جاتے ہیں۔بعض بیج ہیں جو آج بود تو کل ان سے ہریالی نکل آتی ہے۔مثلا مکئی کے دانے مجھے یاد ہے بچپن میں ہم خاص طور پر اس لئے بویا کرتے تھے کہ بہت جلدی ان سے روئیدگی پھوٹتی ہے اور بہت جلدی جلدی مکئی کا سرسبز وشادات پودا آنکھوں کے سامنے بڑھتا ہے لیکن بعض پیج ایسے ہیں جو بہت لمبا وقت لیتے ہیں۔زمینوں کے ساتھ بھی اس مضمون کا تعلق ہے بعض زمینیں دیر سے بیجوں میں اثر پیدا کرتی ہیں اور ان کو پھوٹنے کے لئے اجازت دیتی ہیں ، بعض زمینیں جلدی اپنا اثر دکھاتی ہیں۔جب میں سری لنکا سیلون بوٹینیکل گارڈن دیکھنے گیا تو وہاں مجھے ایک درخت دیکھ کر تعجب ہوا جس کے متعلق پتہ لگا کر ہزاروں سال پرانا ہے اور اس کا پھل میچور Mature ہونے یا بالغ ہونے میں بہت سے سال لگتے ہیں۔دس پندرہ سال تک وہ پھل آہستہ آہستہ بڑھتا رہتا ہے۔اس پر مجھے اب بعینہ یقین سے تو یاد نہیں مگر ۶۰ سال یا اس سے زیادہ مدت اس نے بتائی کہ اس عرصہ میں اس کا بیج پھوٹ کر پودا مناسب قدر کو پہنچتا ہے یعنی جوان ابھی نہیں ہوا ہوتا لیکن با قاعدہ ایک پودے کی شکل اختیار کر چکا ہوتا ہے اس عمل کے لئے ۶۰ سال درکار ہیں۔اگر کوئی بے صبر ادعا کرنے والا اس پیج پر دعا کرتا تو ہوسکتا ہے کہ وہ اس سے پہلے مرجاتا کہ وہ پودا بڑا ہو کر پھل لانے کے قابل ہوتا کیونکہ ۶۰ سال کے بعد اس کی بلوغت کا دور شروع ہوتا ہے اور پھر ایک لمبا عرصہ اس کو پھل لانے میں لگتا ہے۔تو اللہ کے قوانین جاری وساری ہیں اور ضرور عمل دکھاتے ہیں لیکن یہ