خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 856 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 856

خطبات طاہر جلد ۱۰ 856 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء سربراہوں تک پہنچے اور مطالبات میں ایک اہم ترین مطالبہ یہ ہوا کرتا تھا کہ آپ نے پاکستان کی احمد یہ جماعت کو جو یہ رعایت دے رکھی ہے کہ یہ اپنے چندے دوسرے ملکوں کی طرف منتقل کروائیں یہ بہت بھاری ظلم ہے۔اس رعایت کو ختم کرنا چاہیئے اس کے برعکس ہمیں یہ موقعہ ملنا چاہئے کہ ہم آپ کی مدد سے بیرونی دنیا میں یعنی پاکستان سے باہر کی دنیا میں تبلیغ کریں چنانچہ بالآخر ان کے یہ مطالبات منظور ہوئے۔پاکستان کی جماعت احمدیہ کو Exchange کی جو سہولت دی جاتی تھی وہ سہولتیں بند کر دی گئیں اور بہت سی قدغنیں لگادی گئیں۔یہاں تک کہ واقعہ انہوں نے گویا جماعت کے مالی نظام کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالا اور یہ سمجھا کہ اس طرح تمام دنیا میں احمدی جماعتوں کو خون کی سپلائی بند ہو جائے گی لیکن اللہ تعالیٰ نے جو نتیجہ ظاہر فرمایا وہ اس کے بالکل برعکس ہے۔اب پاکستان کا چندہ تمام دنیا کے تحریک جدید کے احمدی چندوں کے مقابل پر ایک تہائی بھی نہیں رہا اور بعض ممالک اس تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پاکستانیوں کے لئے خطرہ ہے کہ چند سال کے بعد وہ صف اول میں کھڑے رہنے سے محروم رہ سکتے ہیں۔پس ان کو دعا بھی کرنی چاہئے اور کوشش بھی کہ جو اولیت کا مقام اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمایا ہے اس کو وہ قائم رکھیں۔تفصیلی رپورٹیں پڑھ کر سنانے کا تو اس خطبہ میں وقت نہیں ہے لیکن جیسا کہ میں نے گزشتہ سال یہی طریق اختیار کیا تھا کہ چند چوٹی کی بڑی بڑی خدمت کر نیوالی جماعتوں کی فہرست آپ کے سامنے پڑھ کر سناؤں گا اور چندوں کے متعلق کہیں نہ کہیں ایسے تبصرے کروں گا جس کے نتیجہ میں ان جماعتوں کو بھی فائدہ ہو اور دوسری سننے والی جماعتوں کو بھی احساس ہو کہ وہ آگے بڑھنے والی جماعتوں کے مقابل پر کہاں کھڑے ہیں اور کس کس جگہ کمی ہے اور کہاں ترقی کی مزید گنجائش موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حسب سابق امسال بھی پاکستان کو خدا تعالیٰ نے اولیت عطا کی ہے اور اس کے بعد جرمنی کی جماعت کو یہ سعادت نصیب ہوئی ہے کہ دنیا کے باقی تمام ممالک کے مقابل پر وہ اول ٹھہرے۔چنانچہ ان میں ہر لحاظ سے خدا کے فضل سے نمایاں ترقی پائی جاتی ہے۔۹۰ - ۱۹۸۹ء میں جرمنی کی جماعت کا وعدہ ایک لاکھ ۳۷ ہزار ۵۶۴ پاؤند تھا جس کے مقابل پر ان کی وصولی ایک لاکھ ۴۷ ہزار ۹۵۳ پاؤنڈ تھی گویا کہ وعدہ بھی خدا کے فضل سے بہت اچھا اور وصولی بھی وعدے سے بڑھ کر ۹۱۔۱۹۹۰ء میں جرمنی کی جماعت نے اپنا وعدہ بڑھا کر ایک لاکھ ۵۰ ہزار ۹۴۳