خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 815
خطبات طاہر جلد ۱۰ 815 خطبہ جمعہ اارا کتوبر ۱۹۹۱ء ادائیگی کے لحاظ سے اب دیکھتے ہیں کہ کونسا ملک آگے ہے اور اس میں ایک حیرت انگیز چیز یہ دکھائی دیتی ہے (حیرت انگیز تو نہیں کہنا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پاکستان کو جو فضیلت عطا کر دی ہے اسے وہ قائم رکھے ہوئے ہے) کہ پاکستان کی ادائیگی باقی ممالک کے مقابل پر بہت بہتر ہے۔۸۵۳۱۸ پاؤنڈ کے لگ بھگ پاکستان کی ادائیگی ہو چکی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس خطبہ کے بعد انشاء اللہ اس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔جو حیرت کی بات تھی وہ یہ تھی کہ کینیڈا کا وعدہ امریکہ سے بہت زیادہ اور ادائیگی بہت پیچھے یعنی امریکہ کا وعدہ تو ہے ۱۰۰۳۴ کا لیکن ادائیگی ۵۵ ہزار ہو چکی ہے نسبت کے لحاظ سے ابھی کم ہے لیکن اچھی معقول ادا ئیگی ہے اور کینیڈا کا لا کھ ۶۸ ہزار۸۱۷ کا وعدہ تھا لیکن ادائیگی صرف ۹ ہزار ۶۳۸ ہے۔کینیڈا کے لئے ایک عذر موجود ہے جو بکثرت استعمال ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنا مشن بنا رہے ہیں اس لئے ان کے چندوں کی طرف توجہ ہے۔مشن کی طرف توجہ بجا لیکن جنہوں نے مشن کا چندہ لکھوایا اور اس کے علاوہ دوسرے چندے لکھوائے انہوں نے اپنا حال دیکھ کر ہی چندہ لکھوایا ہو گا اس لئے یہ عذر جو بار بار پیش کیا جاتا ہے اس میں حقیقت کوئی نہیں ہے ستی پر پردہ ڈالنے کا ایک بہانہ ہے۔جو سیکرٹری جس کام کا ذمہ دار ہے اسے اپنے کام کی طرف توجہ کرنی چاہئے اگر وہ صحیح طریق پر مسلسل محنت سے یاد دہانیاں کرائے اور اپنے شعبے کا حق ادا کرے تو کبھی بھی ملک پیچھے نہیں رہ سکتے اس لئے کینیڈا میں لازما کہیں کوئی سستی ہے۔کوئی غفلت ہے اس کی طرف توجہ کریں۔امریکہ میں خدا کے فضل سے مالی لحاظ سے اب بہت بہتر مستحکم رنگ میں کام چل پڑا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس کے مزید اور فوائد ظاہر ہوں گے۔جرمنی بھی وعدوں کے لحاظ سے تو ٹھیک ہے لیکن اب تک وقت گزرنے کے لحاظ سے جتنی وصولی ہونی چاہئے تھی ابھی نہیں ہوسکی۔۵۱ ہزار کا وعدہ تھا اور ۱۹ ہزار۶۹۲ وصولی ہے۔یو کے وصولی کے لحاظ سے میرا خیال ہے کہ سب سے آگے بڑھ گیا ہے کیونکہ یو کے۔کا ۵۰ ہزار کا وعدہ تھا اس میں سے ۳۹ ہزار پاؤنڈ ہو چکے ہیں۔یعنی دو تہائی سے زائد ادا کر چکے ہیں جب کہ ابھی پورا دو تہائی وقت نہیں گزرا جس کا مطلب ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے ہر دوسرے ملک سے اس وقت خدا کے فضل سے یو۔کے کی جماعت آگے ہے اور جو ۳۲ ہزار میرے ذریعے ملا ہے اس میں بھی یوکے کے بہت