خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 72
خطبات طاہر جلد ۱۰ 72 خطبہ جمعہ ۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء ان دنیا کی آنکھوں سے آپ دیکھ سکیں یا نہ دیکھ سکیں۔میری روح کی آنکھیں آج ان واقعات کو دیکھ رہی ہیں۔ان عظیم الشان تغیرات کو اس طرح دیکھ رہی ہیں جیسے میرے سامنے واقعہ ہورہے ہیں اور ہمارے مرنے کے بعد ہماری روحوں کو آشنا کیا جائے گا اور خبریں دی جائیں گی کہ اے خدا کے غلام بندو! خدا سے عشق اور محبت کرنے والے بندو ! تمہاری روحیں ابدی سرور پائیں اور ابدی سکنیت حاصل کریں کہ جن راہوں میں تم نے قربانیاں دی تھیں وہ راہیں شاہراہیں بن چکی ہیں اور جن تعمیرات میں تم نے اینٹ اور روڑے اور پتھر رکھے تھے وہ خدا کی توحید کی ایک عظیم الشان عمارت بن کر اپنی پائیہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ہوگا اور ایسا ہی ہوگا اللہ کرے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اس رنگ میں خدمت کی توفیق عطا ہو۔آمین۔گزشتہ جمعہ پر میں نے اعلان کیا تھا کہ جاپان اور جرمنی اور ماریشس کی جماعتیں براہ راست اس خطبے کو سن رہی ہیں۔بعد میں مجھے بتایا گیا کہ نیویارک امریکہ اور بریڈ فورڈیو کے اور ڈنمارک کی جماعتیں بھی مواصلاتی ذریعے سے اس خطبے کو براہ راست سن رہی ہیں۔آج بھی مجھے بتایا گیا ہے کہ ماریشس سویڈن۔مانچسٹر اور بریڈفورڈ اور جرمنی اور جاپان کی جماعتیں۔جرمنی میں ہیمبرگ اور فرینکفرٹ شامل ہیں ان کی جماعتیں براہ راست اس خطبے کو سن رہی ہیں پچھلی دفعہ مجھے یاد نہیں رہا تھا کہ جب یہ سن رہی ہیں تو ان کو براہ راست ”السلام علیکم کہہ دوں پس اپنی طرف سے بھی اور تمام یو کے کے احمدیوں کی طرف سے میں آپ تمام احمدی بھائیوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ“ کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔دعاؤں پر زور دیں۔ہماری طاقتوں کی جان دعائیں ہیں اور جو بھی روحانی انقلاب اب دنیا میں برپا ہو گا وہ دعاؤں ہی کے ذریعے ہوگا۔