خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 638 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 638

خطبات طاہر جلد ۱۰ 638 خطبه جمعه ۲ را گست ۱۹۹۱ء میں کیا گیا۔اب ماضی کی طرف بھی نماز ہمیں لے کر جاتی ہے۔چنانچہ اس کے معابعد جب ہم کما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد کہہ کر درود بھیجتے ہیں تو ماضی کے نیک لوگوں کے لئے بھی دعائیں مانگتے ہیں۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے بعد جس کا سب سے زیادہ حق ہے کہ اسپر سلام بھیجا ہے تو وہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ابوالا نبیاء بھی کہلاتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام وہی بزرگ نبی ہیں جن کی اولاد میں حضرت اقدس محمد مصطفی عملہ پیدا ہوئے۔آپ وہی بزرگ نبی ہیں جن کی دعاؤں کو خدا تعالیٰ نے قبولیت کا شرف بخشا اور آنحضرت ﷺ آپ کی دعاؤں کا بہترین ثمر ہیں۔پس اس تعلق کو ظاہر کرنے کیلئے اور یہ بتانے کے لئے کہ تم اگر اپنے محسنوں کے لئے دعا کرتے ہو اور ان کو تحائف پیش کرتے ہو تو ایک بڑے عظیم سابق محسن کو بھی یاد رکھنا اور وہ ابراہیم ہیں اور ان کے حوالے سے صلى الله پھر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر سلامتی بھیجو۔سلامتی تو ہم دراصل آنحضرت ﷺ پر بھیج رہے ہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کا وجود آنحضرت ﷺ کے وجود کے ساتھ منسلک کر کے حضرت ابراہیم کو بھی بہت ہی عظیم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کما صلیت میں جاری سلامتی ہے۔کوئی ماضی کی سلامتی نہیں ہے۔یہ مضمون بھی لوگ غلط سمجھتے ہیں۔واقعہ یہ ہے کہ یہ مراد نہیں ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم پر سلامتی بھیجی گئی تھی اور ختم ہوگئی اسی طرح رسل الله ﷺ پر سلامتی بھیج۔اگر ایسی محدود سلامتی رسول اللہ اللہ کے لئے مانگنی ہے تو اس سے نہ مانگنا بہتر ہے۔کماصلیت میں دراصل ماضی کا واقعہ ہے ماضی میں سلامتی شروع ہوئی تھی اس لئے ماضی کا صیغہ بولا گیا ہے ورنہ ہرگز یہ مراد نہیں کہ وہ سلامتی رسول اللہ ﷺ کے وقت پر آکر ختم ہوگئی بلکہ قرآن خود بتارہا ہے کہ حضرت ابراہیم کا نام سلامتی کے ساتھ قیامت تک لیا جائیگا۔آخرین میں بھی سلامتی کے ساتھ آپ کو یاد کیا جائے گا۔پس اس طرح اس درود کا مطلب یہ بنے گا کہ اے خدا! تو حضرت محمد مصطفی عملے پر اسی طرح ہمیشہ جاری رہنے والی سلامتیاں بھیج جس طرح تو نے ابراہیم پر ہمیشہ جاری رہنے والی سلامتی بھیجی تھیں۔جس طرح ابرا ہیم کی نسل میں تو نے بہت عظیم الشان پھل لگائے اسی طرح محمد مصطفی امیہ کی نسل میں بھی بہت ہی عظیم الشان پھل لگا۔جس طرح ابراہیم اور ابراہیم کی اولاد سے تو نے محبت کی اور اُن سب سے محبت کی جو ابراہیم کے پیچھے چلنے والے تھے۔اسی طرح محمد مصطفی یہی ہے اور آپ کی اولا د اور اُن سب سے محبت فرما صلى الله