خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 566 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 566

خطبات طاہر جلد ۱۰ 566 خطبہ جمعہ ۵ر جولائی ۱۹۹۱ء الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیم پر جگہ جگہ اسی طرح یہ شیطان بیٹھے ہوئے ہیں جس طرح بعض دفعہ عید گاہ کی طرف جاتے ہوئے رستے میں بیٹھے ہوئے فقیر ملتے ہیں اور طرح طرح کے بہانے بنا کر یہ انسان کو بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ راز ہم پر کھول دیا ہے اگر یہ چھپارہتا تو ہمارا دھوکا کھانا شاید کوئی عذر رکھتا۔لیکن یہ سب کچھ بیان ہونے کے بعد ہمارا پھر آنکھیں کھول کر دھوکا کھانا یہ ہمارے گناہوں کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔کہتا ہے پھر میں کیا کروں گا۔ثُمَّ لَا تِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمُ (الاعراف: ۱۸) میں پھر ان کے آگے سے بھی آؤں گا اور پیچھے سے بھی آؤں گا یعنی پیچھا ہی نہیں چھوڑوں گا صرف رستے پر بیٹھا نہیں رہوں گا بلکہ ساتھ ساتھ بھاگوں گا اور میں نے دیکھا ہے بچپن میں ایسے فقیر بڑا تنگ کیا کرتے تھے جن کو اگر کچھ نہ دو تو وہ آگے بھی ہوتے تھے پیچھے بھی ہوتے تھے۔رستے روکتے تھے پیچھے سے دامن پکڑتے تھے اور لوگوں کا پیچھا چھوڑتے نہیں تھے جب تک ان کو کچھ پل نہ جائے۔تو خدا نے شیطان کا بھی ویسا ہی نقشہ کھینچا ہے کہ الصّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صراط مستقیم پر بیٹھا نہیں رہے گا ساتھ ساتھ دوڑے گا اور بھی سامنے سے آکر کوئی بات کرے گا کبھی پیچھے سے آکر کان میں کچھ پھونکے گا اور مجبور کرے گا کہ تم اس کی بات مان کر الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے ہٹ جاؤ اور ٹھوکر کھا جاؤ۔وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَا بِلِهِمْ پھر کبھی وہ دائیں طرف سے بھی آئے گا اور کبھی بائیں طرف سے بھی آئے گا۔دائیں طرف سے مراد یہ ہے کہ دین پر کھلے کھلے حملے کرے گا۔اور بائیں طرف سے مراد یہ ہے کہ لالچیں دے گا کیونکہ بائیں طرف دنیا کا نشان ہے اور دائیں طرف دین کا نشان ہے غرضیکہ ہر طرح سے وہ مشکلوں میں مبتلا کردے گا۔وَلَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شُکرِین یعنی شیطان یہ بتائے گا کہ میں یوں کروں گا اور یوں بھی کروں گا اور پیچھا نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں تجھے بتا دیتا ہوں کہ تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گزار نہیں پائے گا۔قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْهُ وَمَا مَّدْ حُوْرًا لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ (الاعراف:(۱۹) خدا نے فرمایا کہ اے شیطان تو میرے دربار سے باہر نکل جا۔تیری ہمیشہ مذمت کی جائے گی اور تو درگاہ سے راندہ ہوا ہے پس جو بھی تیری پیروی کرے گا اس کا بھی ویسا ہی حال ہو گا اور میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔