خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 554 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 554

خطبات طاہر جلد ۱۰ 554 خطبہ جمعہ ۲۸ / جون ۱۹۹۱ء سے خدا کی حفاظت حاصل تھی اور دعا ئیں خدا سے کیا کرتے تھے اور جانتے تھے کہ حفاظت خدا کی طرف سے آئے گی پس جسم پر دعاؤں کو پھونک کر ملنا سوائے عشق اور محبت کے اظہار کے اور کچھ نہیں۔خدا کے کلام کو پڑھتے تھے۔دل اس میں ڈوب جا تا تھا۔محبت اچھلنے لگتی تھی۔بڑے پیار کے ساتھ ہاتھوں پر پھونکتے تھے۔اپنے جسم پر اس پیارے کلام کو ملتے تھے۔اس جذبے اور ولولے کے ساتھ اگر جماعت دعائیں کرے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ انعام پانے والوں کی جس راہ کی ہم تمنا کرتے ہوئے روزانہ پانچ وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا کرتے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اے ہمارے رب ہمیں صراط مستقیم پر چلا اس صراط مستقیم پر جس پر ہم سے پہلے وہ لوگ چلتے رہے جن کو تو نے انعاموں کے لئے چن لیا ، جن پر تو نے انعاموں کی بارشیں نازل فرمائیں۔پس یہ وہ لوگ ہیں جو یہ دعائیں کرتے ہوئے صراط مستقیم پر چلا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی تو فیق عطا فرمائے ہم ان دعاؤں کا حق ادا کرنے والے ہوں اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں ہم ان راہوں پر چلیں جہاں ہمیشہ اللہ کی طرف سے انعام کی بارشیں برستی رہیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:۔میں نے اس جمعہ کا آغاز جمعہ کے معنی کے بیان سے کیا تھا اور میں نے آپ کو یہ خوشخبری دی تھی کہ ہم آج جماعت احمد یہ وہ جماعت ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں سورۃ جمعہ میں ملتا ہے اور آخری زمانہ کے لوگ جو پہلے زمانے کے لوگوں سے ملائے جائیں گے وہ اللہ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں حضرت محمد مصطفے ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے والے لوگ ہوں گے۔اس سے آپ ان پہلوں سے ملیں گے ، اس کے بغیر نہیں لیکن یہ زمانہ اور لحاظ سے بھی جمع کا زمانہ ہے۔اتنی دور دور کے ممالک ایک جگہ مختلف رنگ میں جمع ہو جاتے ہیں کہ انسان کی عقل حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس بات کا ہمیں مزید یقین دلانے کے لئے کہ ہم ہی وہ لوگ ہیں جن کا سورۂ جمعہ سے گہرا تعلق ہے ایسی نئی ایجادات فرما دی ہیں جن کے نتیجہ میں یہاں بیٹھے ہم دور دور کے احمدیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ا کٹھے ایک جگہ جمع ہو چکے ہیں۔عید کا جو خطبہ میں نے دیا تھا اس کے متعلق ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اسی وقت دنیا کے چو ہمیں ممالک میں