خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 523 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 523

خطبات طاہر جلد ۱۰ 523 خطبہ جمعہ ۲۱ / جون ۱۹۹۱ء دعا ابھی آگے آنی ہے فرمایا۔أُولَبِكَ اَصْحَبُ الْجَنَّةِ خُلِدِينَ فِيهَا (الزخرف: ۱۵) یہی وہ لوگ ہیں جو جنتوں میں داخل کئے جائیں گے اور پھر ہمیشہ رہیں گے۔ان جنتوں سے ان کو کبھی نکالا نہیں جائے گا۔جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ یہ ان کے اعمال کی جزاء ہے جیسا کہ وہ ہمیشہ کے لئے خدا کے ہو گئے تھے۔خدا ہمیشہ کے لئے ان کا ہو جائے گا۔وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَنًا (الزخرف :١٦) ہم نے الانسان یعنی محمد رسول اللہ کو، انسان کامل کو یہ نصیحت فرمائی کہ اپنے والدین سے احسان کا سلوک کرو۔یہاں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے تو اپنے والدین کا منہ نہیں دیکھا۔والدہ کو دیکھا لیکن تھوڑے عرصہ کے لئے اور والد تو بعض روایات کے مطابق آپ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔پس بِوَالِدَيْهِ اِحْسنًا کا کیا مطلب ہے۔یہاں دراصل آنحضرت ﷺ کو جو نصیحت ہے وہ تمام بنی نوع انسان کو نصیحت ہے کیونکہ انسان کامل کو جو نصیحت کی جائے اس میں تمام ادنی انسان شامل ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مزید کسی تمہید باندھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔فرمایا ہم نے انسان کامل سے یہ کہا تھا کہ یا درکھو کہ اپنے والدین سے ہمیشہ احسان کا سلوک کرنا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْھا یہ مضمون بھی دیکھ لیجئے عام ہے۔تمام بنی نوع انسان پر یہ مضمون مشتمل ہے۔آگے جا کر یہ مضمون اور رنگ اختیار کر جائے گا۔تم دیکھو تمہاری ماؤں کا تم پر احسان ہے یا اگر لفظی ترجمہ کریں تو غائب میں مضمون بیان ہورہا ہے تو حَمَلَتْهُ اُمہ گڑھا ترجمہ ہوگا ہر انسان کی ماں اسے بہت تکلیفوں سے پیٹ میں اٹھائے پھرتی ہے۔وَوَضَعَتْهُ كُرھا اور بہت تکلیف کے ساتھ جنم دیتی ہے۔نو مہینے تک اپنے پیٹ میں پالتی ہے۔ایسی حالت میں کہ وہ بہت ہی ادنیٰ حالت سے ترقی کرتے کرتے انسان کی حالت تک پہنچتا ہے۔اب آپ دیکھیں جس نے ربنا اللہ کا دعوی کیا تھا اسی کی مزید صفت بیان ہوئی ہے۔رب کا مطلب ہی یہ ہے ادنی سے ترقی دے کر اعلیٰ حالت تک پہنچانے والا۔انسانی رشتوں میں اس کی بہترین مثال ماں بنتی ہے فرمایا اپنی ماں کی طرف دیکھو کہ ہر انسان کی ماں نے اسے بڑی مصیبتوں سے پیٹ میں پالا اور پھر بڑے خطرات کے ساتھ اس کو جنم دیا۔وَحَمْلُهُ وَفِضْلُهُ غَلْثُونَ شَهْرًا اور یہ عرصہ پیٹ میں اٹھائے پھرنے کا اور پھر وضع حمل کا اور پھر دودھ پلانا یہ تمیں مہینوں تک پھیلا ہوا ہے حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِيْنَ سَنَةً یہاں تک کہ جب وہ بلوغت کو پہنچ گیا