خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 1

خطبات طاہر جلد ۱۰ 1 خطبہ جمعہ ۴ / جنوری ۱۹۹۱ء قف جدید کے سال نو کا اعلان۔بچوں کو اس مالی قربانی میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۴ /جنوری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۱۹۵۷ء کا سال میری زندگی میں ایک لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی سال مجھے دو طرح سے نئی زندگی میں داخل ہونے کا موقعہ ملا۔ایک تو میری ازدواجی زندگی کا آغاز ۱۹۵۷ء کے آخر پر دسمبر کے مہینے میں ہوا اور دوسرے اسی سال کے آخر پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وقف جدید کی تحریک کا آغاز فرمایا اور مجھے وقف جدید کی مجلس کا سب سے پہلا ممبر مقرر فرمایا اور اس کے بعد ایک لمبے عرصے تک مجھے وقف جدید میں خدمت کا موقعہ ملا۔اس لحاظ سے میری با قاعدہ جماعتی خدمت کا آغاز ۱۹۵۷ء میں ہوا۔اس واقعہ کو ۳۳ سال گزر چکے ہیں اور آج میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرنے والا ہوں۔یہ نیا سال ۳۴ واں سال ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ اس عرصے میں وقف جدید کو غیر معمولی ترقی کی توفیق عطا فرمائی۔شروع شروع میں یہ تحریک بہت معمولی دکھائی دیتی تھی۔آغاز بھی غریب نہ تھا اور چال چلن بھی غریبانہ۔دیہات کے ساتھ اس کا تعلق تھا اور دیہاتی معلمین جو اس تحریک کے تابع خدمت پر مامور تھے اُن کا ماہانہ گزارا بھی بہت ہی معمولی بلکہ اتنا معمولی کہ ایک عام مزدور سے بھی بہت کم تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی قناعت کے ساتھ اور بڑی خوش خلقی کے ساتھ اُنہوں نے ہر گزارے پر