خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 436 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 436

خطبات طاہر جلد ۱۰ 436 خطبہ جمعہ کے ارمئی ۱۹۹۱ء کی دنیا کے مذاہب کے سلسلوں میں سے تین سب سے قوی سلسلے آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔یہود بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں، عیسائی بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور مسلمان بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔یہ وہ تین قومیں ہیں جو درحقیقت اپنی طاقت کے لحاظ سے تمام دنیا پر غالب آنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے باوجود حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ذات کے بارے میں کبھی کوئی مبالغہ نہیں کیا گیا۔ہزاروں سال گزر گئے ہیں۔کسی نے آپ کے متعلق فرضی قصے نہیں بنائے۔کوئی ایک بھی فرضی خیالی قصہ آپ کی طرف منسوب نہیں ہوا۔اس سے آپ اندازہ کریں کہ کچی دعاؤں میں جو دل کی گہرائیوں سے اٹھتی ہیں کتنی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔دل سے سچ کی یہ پکار تھی کہ اے خدا ہمیشہ میری تعریف بچی رہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس دعا کو سچا کر دکھایا۔اسی دعا کے مطالعہ سے مجھے درود شریف میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے نام کی حکمت سمجھ آئی اور بھی بہت سے انبیاء گزرے ہیں ان کا بھی ذکر خیر درود میں چل سکتا تھا لیکن صرف حضرت ابراہیم کو یہ اعزاز دیا گیا کہ آنحضرت ﷺ اپنی امت کو یہ درودسکھائیں: اللهم صلی علی محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجید۔اس درود سے یہ بھی سمجھ آگئی کہ لسان صدق کا اس درود کے ساتھ بھی گہرا تعلق ہے۔اس دعا کو اس درود کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آنحضرت کو کما کی دعا سکھا کر حضرت ابرھیم کی دعاؤں کے ساتھ اپنی امت کو باندھ دیا اور گویا اپنے متعلق بھی یہ دعا کر دی کہ اے خدا جس طرح ابراہیم پر تو نے سلامتی بھیجی اور اس زمانے میں بھی آپ کو سلامتی عطا ہوئی اور آئندہ آنے والی نسلوں میں، آئندہ آنیوالے زمانوں میں بھی ہمیشہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو مس شیطان سے پاک رکھا اور لغو اور جھوٹے قصوں سے آپ کو بچایا۔اے خدا اسی طرح میری بھی حفاظت فرما اور میری امت کی بھی حفاظت فرما۔بہر حال ایک مضمون نہیں یہ تو بہت ہی وسیع مضامین ہیں کما کے تعلق میں یہ باتیں پھر انشاء اللہ بھی توفیق ملی تو میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بہت سے احمدی یہ سوال کرتے رہتے ہیں کہ کم جو کہ دیا گیا تو اس میں کیا برابری مقصود ہے؟