خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 373
خطبات طاہر جلد ۱۰ 373 خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَارَ بَيْنِي صَغِيرًا کی دعا دونوں نسلوں کیلئے ہے نیز حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کا ذکر ( خطبه جمعه فرموده ۳ رمئی ۱۹۹۱ء بمقام Nunspeet ہالینڈ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کا یہ خطبہ میں ہالینڈ کی جماعت Nunspeet سے دے رہا ہوں۔جہاں مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لئے حاضر ہوا ہوں۔یہ خطبہ بھی حسب سابق مواصلاتی نظام کے ذریعے مختلف ممالک میں سنا جا رہا ہے۔جاپان میں بھی حسب سابق تو قع ہے کہ رابطہ مکمل ہو جائے گا لیکن سر دست یہ رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔انگلستان کی ایسٹ لنڈن، ساؤتھ آل بنسلو کرائیڈن ،لنڈن Mosque اور مانچسٹر اور بینھم کی جماعتیں یہ خطبہ سن رہی ہیں۔اسی طرح جرمنی سے بھی اور ماریشس سے بھی جماعتیں یہ خطبہ سن رہی ہیں۔یہ نظام جو مواصلاتی رابطوں کے ذریعے قائم ہوا ہے اس میں ہمارے لنڈن کے ایک مخلص دوست سعید جسوال صاحب اور ان کے بھائیوں اور ایک بہنوئی کی محنت کا بہت دخل ہے اور یہ اپنی ٹیم لے کر آج یہاں بھی پہنچے ہیں تا کہ جن جماعتوں کو براہ راست خطبہ سننے کی عادت پڑ چکی ہے وہ ان خطبوں سے محروم نہ رہ جائیں جو اس سفر کے دوران دیئے جائیں گے۔اس تمہید کے بعد اب میں اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو ایک سلسلے کی صورت میں جاری ہوا ہے اور جس کا تعلق سورۃ الفاتحہ کی اس دعا سے ہے: اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ