خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 311 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 311

خطبات طاہر جلد ۱۰ 311 خطبہ جمعہ ۱۲ راپریل ۱۹۹۱ء کیونکہ جب آیات پڑھی جائیں گی ، ان کی تعلیم دی جائے گی ، ان کی حکمت سکھائی جائے گی تو یہ سارا پاک کرنے والا ایک ایسا سلسلہ ہے جس کے نتیجے میں جو بھی لوگ اس کارخانے سے گزریں گے آخر تک پہنچتے پہنچتے پاک ہونے کے لئے تیار ہوں گے ویز بهم پھر وہ ان کو پاک بھی کرے گا۔خدا تعالیٰ نے محمد مصطفی صلی اللہ کا اصل مقام قبولیت دعا کے وقت ظاہر فرمایا اور فرمایا کہ ابراہیم کی سوچ تو یہ تھی کہ وہ کتاب اور حکمت سکھانے کے بعد پھر ان کو پاک کرے گا۔مگر میں یہ کہتا ہوں کہ محمد مصطفی اس میں دو ایسی خوبیاں ہیں جن میں وہ سب دوسرے نبیوں سے ممتاز ہے اور پہلے نبی ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ایک یہ کہ وہ ذاتی طور پر ایسی قوت قدسیہ رکھتا ہے کہ کتاب سکھانے سے پہلے اور اس کی حکمتیں بتانے سے پہلے محض اپنے وجود کی برکتوں سے لوگوں کو پاک کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔پس تلاوت آیات تو بہر حال اول ہے کیونکہ خدا کے پیغام کو سنائے بغیر کوئی طاقت بھی حاصل نہیں ہوتی لیکن ساتھ ہی فرمایا وَ يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وه پہلے الله پاک کرتا ہے اور پاک کرنے کے لئے کسی تعلیم کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ محمدرسول اللہ ﷺ کا وجود خود پاک کرنے والا ہے اور دوسرا امتیاز یہ ہے کہ پہلے لوگ تو ایسے مدرسوں میں داخل ہوتے تھے کہ داخل ہونے سے پہلے پاک نہیں ہوتے تھے داخل ہونے کے بعد پاک کئے جاتے تھے اور گویا پاک ہو جانا ان مدارس کا منتہی اور مقصود تھا۔فرمایا یہ اتنا اونچا مدرسہ بنایا گیا ہے کہ یہاں داخل ہونے کے لئے پاک کی ضرورت ہے۔جب تک پاک دل لے کر تم محمد رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں حاضر نہیں ہو گے تم اس درس گاہ سے کچھ حاصل نہیں کر سکو گے۔پس یہ دونوں مفاہیم بیک وقت صادق آتے ہیں اور اس دعا کی اہمیت بھی ہمارے سامنے ظاہر ہوتی ہے کہ کس طرح بعینہ ان چار صفات کا ذکر فرماتے ہوئے جن کا بڑی عاجزی کے ساتھ حضرت ابراہیم نے خدا سے مانگا تھا، محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت کا ذکر فر ما دیا کہ وہ بعینہ وہی صفات لے کر پیدا ہوا ہے جو ابراہیم نے اس آنے والے کے لئے مانگی تھیں۔اب دیکھیں کہ دنیا کی تاریخ میں اس دعا نے کتنا عظیم الشان کام کیا ہے۔وہ لوگ جو اپنے لئے دعائیں کرتے کرتے مرجاتے ہیں وہ اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرتے کرتے جان دے دیتے ہیں ، فائدہ تو ضرور ہوتا ہے لیکن تھوڑے ماحول میں چند دن کے فائدے پہنچتے ہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا دیکھیں کتنی نافع الناس تھی کتنی عظیم الشان تھی ، تمام دنیا نے