خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 308
خطبات طاہر جلد ۱۰ 308 خطبہ جمعہ ۱۲ ار ا پریل ۱۹۹۱ء خانہ کعبہ کے کھنڈرات موجود تھے یعنی بعض بہت پرانے اور تقریباً معدوم مٹے ہوئے آثار موجود تھے لیکن خانہ کعبہ کی کوئی عمارت نہیں تھی۔وحی الہی کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ پہنچے۔اسے تلاش کیا اور وہیں آپ نے حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل کو چھوڑا اور بعد میں جب حضرت اسماعیل بڑے ہو گئے اور آپ کے ساتھ مدد کرنے کے قابل ہوئے تب اس کی تعمیر نو شروع کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسماعیل کا حصہ اس میں ڈالنا ضروری تھا اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اسماعیل کی نسل سے پیدا ہونا تھا اس لئے آپ نے انتظار کیا کہ یہ بچہ جو دنیا کے عظیم ترین نبی کا جدا مسجد بننے والا ہے جس کی خاطر خانہ کعبہ کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا جس نے خدا کے اس گھر کی تعمیر کے مقاصد کو اپنی انتہا تک پہنچانا تھا اس کا ہاتھ بھی اس تعمیر میں ساتھ لگ جائے اور شامل ہو جائے۔پس قرآن کریم میں جہاں بھی تعمیر نو کا ذکر ہے وہاں حضرت ابراہیم کے ساتھ حضرت اسماعیل کو ضرور شامل فرمایا گیا ہے اور دعاؤں میں بھی دونوں مل کر دعائیں کرتے ہیں۔اس وقت تک صرف دو ہیں لیکن آگے جا کر جو دعا ئیں آئیں گی ان میں تعداد بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے فرمایا هذَا بَلَدًا مِنَّا اس جگہ کو امن کی جگہ بنا۔وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اور جو بھی یہاں رہیں ان کے لئے ہر قسم کے پھل مہیا فرما۔مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وہ لوگ جو اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہیں۔خدا نے فرمایا وَ مَنْ كَفَرَ فَأَ مَتِّعَهُ قَلِيلًا جوانکار بھی کر دے گا اسے بھی ان دنیاوی فوائد میں سے کچھ نہ کچھ میں ضرور پہنچاؤں گا۔یہ نہیں کہ ادھر کسی نے انکار کیا وہیں میں نے نعمت کا ہاتھ کھینچ لیا تو جہاں تک ثمرات دنیا کا تعلق ہے وہ میں انکار کرنے والوں کو بھی دیتا رہوں گا لیکن کچھ عرصے تک ہمیشہ کے لئے نہیں ثُمَّ اَضْطَرَةَ إِلَى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ کچھ عرصے سے مراد نیا کی زندگی ہے یعنی دنیا کی زندگی میں میں پھلوں سے محروم نہیں کروں گا لیکن جب وہ مرکز میرے حضور پیش ہوگا تو اس لئے میں اس کو عذاب سے متبر اقرار نہیں دوں گا کیونکہ اس کو میں نے دنیا میں نعمتیں دی تھیں۔پس خانہ کعبہ کی نعمتوں سے وہ فائدہ اٹھانے والا تو ہو گا لیکن اپنے کفر یا نا شکری یا انکار کی وجہ سے مرنے کے بعد پھر اسے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا اور یہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے جس کی طرف وہ لوٹ کے جانے والا ہے۔وَاذْ يَرْفَعُ اِبْرهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ اسمعیل اس وقت کو یاد کرو جب