خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 298
خطبات طاہر جلد ۱۰ 298 خطبه جمعه ۵ / اپریل ۱۹۹۱ء ہی کم ہیں جن کی امیدیں پوری ہوتی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ شاید ہی ہزاروں میں سے ایک ہم بن سکیں جو اپنی آرزوؤں کو پورا ہوتے دیکھ سکیں گے پھر بھی وہ محنت کرتے ہیں۔تو یہ دعا سکھائی کہ اے خدا! ہمیں ایسی منتیں کرنے کی بھی توفیق عطا فرما جن کا پھل ہر شخص کو نصیب ہو ہی نہیں سکتا مگران نعمتوں کا کچھ نہ کچھ فیض ہر شخص پاہی لیتا ہے۔عام دنیا کے انسان کے مقابل پر وہ بہتر ہوتا چلا جاتا ہے پس استباق فی الخیرات کرنے والوں کی راہ پر ہمیں ڈال دے۔صبر وصلوۃ اور شہادت پر تسلیم ورضا کا رد عمل دکھانے والوں کی راہ پر ڈال ایسے لوگوں کی راہ پر ڈال جو ابتلاؤں اور نقصانات پر صبر سے کام لیتے ہیں اور تیرے حضور ہر قسم کی قربانیاں دیتے ہوئے یہ عرض کرتے ہیں کہ انا للہ وانا اليه راجعون کہ سب کچھ گیا لیکن ہم بھی تو خدا ہی کے ہیں۔ہم بھی چلے جائیں تو کچھ ہاتھ سے دینے والے نہیں ہوں گے۔اناللہ ہم خدا کے تھے اور خدا کے ہیں اور ہم نے بھی تو آخر اسی کے پاس جانا ہے جہاں ہمارا سب کچھ جارہا ہے۔پھر ہمیں ایسے لوگوں کی راہ پر چلا جو زمین و آسمان کی تخلیق پر غور کرتے ہیں لیل و نہار کے ادلنے بدلنے کو دیکھتے ہیں، کشتیوں کا سمندروں میں چلنا دیکھتے ہیں ، آسمان سے پانی کے نزول کا نظارہ کرتے ہیں ، زمین پر جانوروں کے وجود کو چلتے پھرتے اور نرم نرم گھاس کھاتے یا ویسے رزق کی تلاش میں اڑتے یا دوڑتے پھرتے ہوئے یا سمندر میں تیرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر زمین و آسمان کے درمیان مسخر بادلوں پر غور کرتے ہیں اور ان سب باتوں پر غور کے نتیجے میں وہ ہر چیز کو تیری طرف اشارہ کرتے ہوئے پاتے ہیں اور ہر چیز سے یہ پیغام لیتے ہیں کہ ان کا ایک خالق ہے۔ان کا ایک مالک ہے اور وہی راہ ہے جس کی طرف ہر چیز انگلی اٹھا رہی ہے۔پس اب ان سب نظاروں سے اپنے قرب کی راہیں دیکھنے کی ہمیں توفیق عطا فرما۔ہمیں اَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرہ:۱۲۶) بنادے ہماری ہر دوسری محبت پر تیری محبت غالب آجائے۔نہ ماں کی ایسی محبت رہے نہ باپ کی ایسی محبت رہے نہ اولاد کی ایسی محبت رہے نہ بیوی کی نہ عزیزوں اور رشتے داروں کی نہ کسی حسین انسان کی ، نہ کسی حسین نظارے کی ، نہ کسی دنیا کی نعمت کی ، نہ کسی علمی فضیلت کی ہر دوسری محبت سے تیری محبت بڑھ جائے۔اے خدا ہمیں حلال طیب رزق عطا فرما، اور ان لوگوں کے رستوں پر چلا جو غیر حلال رزق حاصل کر سکتے تھے لیکن نہیں کیا اور تجھ سے دعا مانگتے ہوئے حلال رزق کی وسعت کی دعا مانگی اور حلال