خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 265
خطبات طاہر جلد ۱۰ 265 خطبہ جمعہ ۲۹ / مارچ ۱۹۹۱ء رمضان المبارک عرفان الہی کے حصول کا مہینہ ہے ان ایام میں اپنے بیوی بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں (خطبه جمعه فرموده ۲۹/ مارچ ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مواصلات کا نظام چونکہ دن بدن بہتر ہو رہا ہے اور بین الاقوامی تعلقات مواصلاتی ذرائع سے مضبوط تر ہوتے چلے جارہے ہیں اس لئے جماعتوں میں بھی خطبہ براہ راست سننے کا رجحان بڑھتا چلا جارہا ہے خصوصیت کے ساتھ ایسے مواقع جن میں جماعت کا خیال ہے کہ خاص مضامین پر مشتمل خطبے ہوں گے ان میں جماعتیں یہ پسند کرتی ہیں کہ کیسٹ کا انتظار کئے بغیر براہ راست خطبے سنیں۔آج کے خطبے میں بھی حسب سابق ماریشس جو اس رجحان میں اولیت رکھتا ہے شامل ہے۔ناروے، سویڈن ، ڈنمارک جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں اور اسی طرح انگلستان میں برمنگھم ، ہنسلو ، ساؤتھ ہال، مانچسٹر، ایسٹ لندن ، گلاسکو اور جنھم کی جماعتیں شامل ہیں۔ان سب کو میں السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ کہتا ہوں اور یاد دلاتا ہوں کہ اس قسم کے رجحان نیکی کی باتوں تک جلد پہنچنے کی حد تک تو درست اور قابل تعریف ہیں لیکن اس قسم کے خطبوں کو جو مواصلاتی ذرائع سے سنے جاتے ہیں براہ راست خطبوں یا جمعوں کا قائم مقام نہیں بنایا جاسکتا اس لئے اگر آپ کہیں جمعہ کے وقت میں شریک بھی ہیں تو جمعہ کی کارروائی الگ ہونی چاہئے۔اس کا رروائی کو جمعہ کا حصہ نہ بنایا جائے ورنہ اس سے اسلام میں بدعات پیدا ہوں گی اور بدرسوم داخل ہو جائیں گی۔پس اس نصیحت کے ساتھ اب میں