خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 16 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 16

خطبات طاہر جلد ۱۰ 16 خطبہ جمعہ ۴ / جنوری ۱۹۹۱ء المسیح الثالث کو میں نے کبھی اس پر زیادہ راضی ہوتے نہیں دیکھا۔وہ یہی کہا کرتے تھے کہ بجائے اس کے کہ بعض لوگوں سے زیادہ لوزیادہ لوگوں سے کم بیشک لولیکن زیادہ لوگوں سے لو چنا نچہ اسی لئے میں نے بھی ہمیشہ یہی زور دیا ہے کہ زیادہ تعداد میں احمدی شامل ہوں اور خصوصیت سے بچے تو امسال میں یہی توجہ دلاتے ہوئے اپنے اس خطاب کو ختم کرتا ہوں کہ خدا کے فضل سے اگر چہ بیرونی جماعتیں بغیر کسی مرکزی محنت کے از خود وقف جدید کے چندے میں دلچسپی لے رہی ہیں اور دن بدن آگے بڑھ رہی ہیں لیکن اس سال اس بات پر بہت زور دیں کہ شامل ہونے والوں کی تعداد بڑھائی جائے اور اگلی نسل کے زیادہ سے زیادہ بچے بے شک کم سے کم دیں مگر وقف جدید میں ضرور شامل کر لئے جائیں۔اُس سے انشا اللہ تعالی آئندہ نسلوں کے دین کی ، ان کے اخلاص کی بھی حفاظت ہوگی اور ان کی ضمانت ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ تمام دنیا میں پھیلتے ہوئے اور مزید ابھر کر نظر کے سامنے آتے ہوئے دینی تقاضوں کو پورا کریں اور خدا کی رضا کے مطابق ان کو پورا کرسکیں۔اس وقت تک وقف جدید کی کل آمد 72 لاکھ روپے یا اس سے کچھ زائد ہو چکی ہے اور یہ 33 واں سال ہے۔تحریک جدید کے 33 واں سال میں کل آمد کیا تھی۔اس کا ابھی ہمیں علم نہیں لیکن غالب خیال یہی ہے کہ تحریک جدید کے 33 ویں سال میں کل آمد اس سے کم تھی۔اس لحاظ سے اگر چہ شروع میں یہ تحریک بہت پیچھے تھی تحریک جدید کے مقابل پر لیکن بعد میں اس کا قدم تیز تر ہو گیا ہے۔تو جب اعداد و شمار آئیں گے تو پھر آئندہ میں آپ کو بتا دوں گا کہ وہ موازنہ کیا ہے لیکن بہر حال ایک کروڑ کا ٹارگٹ اب ہمیں اپنے سامنے نظر آرہا ہے۔اگر ہم افراد کی تعداد بڑھا کر ایک کروڑ کا ٹارگیٹ حاصل کر لیں تو ایک دل کو بہت مطمئن کرنے والی بات ہوگی اور ایمان افروز بات ہوگی کہ وقف جدید کی تحریک جو بظاہر معمولی سی تحریک کے طور پر جاری ہوئی تھی وہ خدا کے فضل سے اس تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے کہ صرف اسی تحریک کا سالانہ وعدہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔دعاؤں کے ذریعے بھی مددکریں کیونکہ دنیا میں کوئی دینی تحریک صحیح معنوں میں پنپ نہیں سکتی اور بارآور نہیں ثابت ہو سکتی جب تک آسمان سے اس کو پھل نہ لگیں اور آسمان سے پھل دعاؤں کے ذریعے ہی حاصل کئے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آمین