خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 45 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 45

خطبات طاہر جلد اول 45 نے فرمایا ہے : تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد خطبہ جمعہ ۹/ جولائی ۱۹۸۲ء آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 ص 225) ی اردو کا محاورہ ہے۔عربی میں بھی یہی محاورہ ہے وجہ اللہ یعنی اللہ کا چہرہ ، اس کی رضا۔تو جس چہرہ کی خاطر۔جس منہ کی خاطر یہ قربانیاں کی جاتی ہیں۔وہ اسی منہ کی تصویر بنی ہوئی اس پر دیکھتے ہیں۔دنیا کے ممالک کے اپنے ملکی قوانین نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں۔ان کے Tarrif (ٹیرف) کے قوانین نظروں سے اٹھ جاتے ہیں۔صرف وجہ اللہ ان کو نظر آتا ہے ہر اس روپے پر۔ہر اس پیسے پر اور ہر اس دھیلے پر جو جماعت احمدیہ قربانی کے طور پر اپنے رب کے حضور پیش کر رہی ہے۔پس ساری دنیا کی طاقتیں مل جائیں اور ان کے خزانے اربوں ارب سے ضرب کھا جائیں تب بھی یہی ہمارا روپیہ جیتے گا اور ضرور جیتے گا کیونکہ اس کے مقدر میں شکست نہیں لکھی ہوئی۔یہ اللہ کی رضا کی خاطر پیش کیا جا رہا ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس روپیہ کو پاک اور صاف رکھے اور اس ایمان میں برکت دیتا چلا جائے جس سے یہ روپیہ پھوٹا کرتا ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: ایک دعا کی درخواست بھی کرنا چاہتا ہوں۔مختلف معاندین اور حاسدین نے جماعت احمدیہ کو مختلف قسموں کے مقدموں میں پھنسایا ہوا ہے اور آئے دن ان کی پیشیوں کے لئے سلسلہ کے وکلاء اپنا وقت بھی خرچ کرتے ہیں اور روپیہ بھی خرچ کرتے ہیں۔دماغ سوزی بھی کرتے ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں اور جس کے لئے دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ یہ زمین کے مقدمے کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتے۔ہمارا اصل مقدمہ آسمان پر ہے اور وہیں سے ہم فیصلہ چاہتے ہیں۔پس بہت کثرت کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ دوست دعائیں کریں کہ احکم الحاکمین خدا اپنا فیصلہ جاری فرمائے اور دنیا کی عدالتوں کی احتیاج سے ہمیں مستغنی فرما دے۔(آمین) روزنامه الفضل ربوه۲۰ / جولائی ۱۹۸۲ء)