خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 333
خطبات طاہر جلد اول 333 خطبه جمعه ۱۰ر دسمبر ۱۹۸۲ء جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں اور ہر شخص کے بس میں ہیں لیکن مشکل بھی ہوسکتی ہیں۔کیونکہ اگر انسان کو دعا کی توفیق نہ ملے، اگر دل میں خلوص نہ ہو، اور اگر انسان ایک پختہ ارادہ کر کے ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش نہ کرے تو آسان چیزیں بھی مشکل ہو جایا کرتی ہیں۔اسی طرح جہاں تک مضمون کا تعلق ہے۔یہ باتیں اپنی ذات میں بہت ہی اہم ہیں اور بڑے اعلیٰ مقاصد پورا کرنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸ دسمبر ۱۹۸۲ء)