خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 321
خطبات طاہر جلد اول 321 خطبه جمعه ۳/ دسمبر ۱۹۸۲ء آنے سے معا پہلے پتہ چلا کہ میر مسعود احمد صاحب ( مبلغ انچارج ڈنمارک ) آج ہی پہنچ رہے ہیں۔ان کے استقبال کے لئے دوست فیصل آباد گئے ہیں اور وہی میرے ذہن میں تھے کہ وہ آجائیں تو ان کے سپرد یہ کام کیا جائے۔اس لئے میں انکو اس کام کے لئے وکیل مقرر کرتا ہوں۔جس طرح تحریک جدید میں باقی وکلاء ہیں۔اسی طرح یہ بھی وکیل ہوں گے اور وکالت علیا کے تابع ، وکیل اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے اور انشاء اللہ آئندہ سے اس شعبے کے حسابات تحریک جدید کی طرف منتقل کر دیئے جائیں گے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ فروری ۱۹۸۳ء)