خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 28 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 28

خطبات طاہر جلد اول 28 88 تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو اس یار کے لئے رہ عشرت کو چھوڑ دو اسلام چیز کیا ہے؟ خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش ہے مرضی خدا جو مر گئے انہی کے نصیبوں میں ہے حیات اس رہ میں زندگی نہیں ملتی بجز ممات اے کرم خاک! چھوڑ دے کبر وغرور کو کبر حضرت غیور کو رب زیبا ہے بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دارالوصال میں چھوڑو غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے ہو جاؤ خاک۔مرضی مولی اسی میں ہے تقویٰ کی جڑھ خدا کے لئے خاکساری ہے عفت جو شرط دیں ہے وہ تقویٰ میں ساری ہے خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۸۲ء براہین احمدیہ جلد پنجم، روحانی خزائن جلد 21 ص 17) اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں تقویٰ کی راہوں پر قدم مارنے کی توفیق عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: احباب جماعت نے یہ دردناک خبر سن لی ہوگی کہ رات اچانک مکرم محترم چوہدری ظہور احمد صاحب سابق آڈیٹر۔ناظر دیوان کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا ( انا للہ وانا الیہ راجعون ) بہت ہی مخلص ، دیرینہ خادم تھے۔مجھے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اکٹھے