خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 20
خطبات طاہر جلداول 20 20 خطبه جمعه ۱۸/ جون ۱۹۸۲ء جائے اور پھر عالم اسلام کے لئے کہ ظالم انسانوں کی دسترس سے اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو محفوظ رکھے اور رحمت کی نظر فرمائے حضرت محمد مصطفیٰ رسول اللہ ﷺ کے نام کے صدقے ، آپ کی طرف منسوب ہونے کے صدقے۔اس امت کی غفلتوں سے در گزر فرمائے اور ایسے رحمت کے نشان دکھائے کہ دنیا جان لے کہ محمد مصطفی عاللہ کے نام میں بھی بہت بڑی عظمت ہے اور بہت درد سے ان دعاؤں کی ضرورت ہے۔دل زخمی ہیں ان مظالم کو دیکھ کر جو عالم اسلام پر غیروں کی طرف سے توڑے جا ر ہے ہیں۔اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو سچا مسلمان حقیقی مسلمان بنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ کے فیصلے کے سامنے سر جھکانے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ وہ حقیقی عظمتیں حاصل کر سکیں اور وسیع تر عظمتیں حاصل کر سکیں جو ان کے مقدر میں لکھی گئی ہیں لیکن ہاتھ آگے بڑھا کر لینا ابھی مقدر میں نہیں ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۸ / جون ۱۹۸۲ء)