خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 154 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 154

خطبات طاہر جلد اول 154 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۸۲ء ہو جائے تو وہ خود ذمہ دار ہو گا اسے کوئی حق نہیں ہوگا کہ وہ لوگوں کے سامنے باتیں کرتا پھرے کیونکہ میں نے اسے تنبیہ کر دی ہے۔دوسرے اگر شیخ صاحب میرے مشورہ سے کسی کو قرض دلوائیں تو پھر اس صورت میں اگر قرضدار اپنا وعدہ پورا نہ کرے تو میں اسکی ادائیگی کا ذمہ دار ہوں گا۔یہ ایک سیدھا سادہ لین دین ہے، صاف ستھرا اور منصفانہ۔چنانچہ اگر آپ ایماندار اور کھرے لوگوں کا رویہ اختیار کریں تو پھر انشاء اللہ آپ کا یا جماعت کا کبھی بھی کچھ نہیں بگڑے گا۔یہ بہت اہم بات ہے۔یہ معاملات چھوٹے نہیں ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کسی جماعت کے بنے میں یہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔صاف ستھرا، شفاف لین دین، ساده و آسان زندگی اور قابل اعتبار گفتگویی در اصل کسی جماعت کے قیام کے لئے ضروری امور ہیں۔اگر انہیں نظر انداز کر دیا جائے تو جماعت میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔مجھے امید ہے کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے سے ہم وہ مقام حاصل کر لیں گے انشاء اللہ تعالیٰ جس کے بعد اگلی منزل پر قدم رکھنے کے لئے تیار ہوں گے جس کی طرف بالآخر ہمارا رخ ہے۔یہ امور آپ کی مدد کریں گے۔یہ آپ کو تیار کریں گے ،ایک صاف ستھرے معاشرہ ،ایک نارمل طرز زندگی ، سادہ طرز زندگی گزارنے کے لئے جہاں سچائی کی قدر ہو، جہاں الفاظ پر اعتبار کیا جائے ، جہاں ایک شخص کو یقین ہو کہ دوسرے اسکا خیال رکھتے ہیں اور یہ کہ وہ اپنی جائز آمد سے محروم نہیں کیا جائے گا۔چنانچہ ان باتوں سے اعتماد پیدا ہوتا ہے۔اور یہ چیزیں لوگوں کو اعتماد دیتی اور متحرک کرتی ہیں کہ وہ مستقبل میں ترقی کر سکیں۔چنانچہ اسی وجہ سے میں ان باتوں پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں۔کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔اگر آپ کو سر درد ہو تو ایک معمولی چیز ہے۔کوئی ایسی بیماری نہیں جو مہلک ہو۔میرا مطلب ہے کہ شاذ کے طور پر ہی کوئی شخص سر درد سے وفات پاسکتا ہے۔مگر یہ بعض پوشیدہ بیماریوں کی علامت ہوتی ہے۔میں عام سردرد کی بات کر رہا ہوں۔مگر معمولی سی سر درد بھی کسی شخص کو اس حد تک بیمار کر سکتی ہے کہ اسکی زندگی کی تمام خوشیاں کا فور ہو جائیں۔وہ اپنے کھانے سے لطف نہیں اٹھا سکتا۔وہ دوستوں کی صحبت سے بھی لطف اندوز نہیں ہوتا۔وہ کسی بھی ایسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوتا جس سے عموماً انسان لطف اٹھاتے